گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول گنڈ حسی بٹ میں سویپ پروگرام کا انعقاد

0
48

پروگرام میں ووٹ اور اس کی اہمیت سے لوگوں کو آگاہ کیا گیا

 

شافیہ گلفام

https://eci.gov.in/
سرینگر؍؍عوام میں ووٹر بیداری مہم کے تحت ہائر سیکنڈری اسکول زینہ کوٹ، ہائر سیکنڈری اسکول مج گنڈ، ہائی اسکول لاوے پورہ سرینگر اور دیگر اداروں کے تعاون سے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول گنڈ حسی بٹ میں سویپ آگاہی پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام میں عوام کو ووٹ اور اس کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا اور تلقین کی گئی کہ وہ ہرحال میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔اس سویپپروگرام میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کے علاوہ مقامی لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔سویپ پروگرام میں نوڈل آفیسر اور سی ای او سرینگر شبینہ قیصر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوئیں جبکہ ڈپٹی سی ای او سرینگر ڈاکٹر انجم راجہ،زیڈ ای او بٹہ مالو نگہت آراء ، پرنسپل گورنمنٹ ہائر سیکنڈری زینہ کوٹ علی محمد، پرنسپل ہائر سیکنڈری مج گنڈ محمد یوسف اور ہیڈمسٹریس ہائی اسکول لاوے پورہ شبنم شریک ہوئے۔اس شاندار سویپپروگرام کو منعقد کرنے میں وائلڈ لائف وارڈن ویٹ لینڈ محمد الطاف ڈنٹھو اور شیخ نصیر رینج آفیسر لیکس نے اپنا بھرپور تعاون فراہم کیا۔پروگرام کے اختتام پر نوڈل آفیسر شالہ ٹینگ 26 حلقہ ڈاکٹر محمد جعفر نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے طلبہ و طالبات بالخصوص گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول گنڈ حسی بٹ کے عملے اور دیگر مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شرکاء اور نوجوانوں سے ووٹ کاسٹ کرنے کی تلقین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ووٹ آپ کا حق ہے اور ووٹ آپ کی طاقت ہے۔ ووٹ کے زریعے لوگوں میں حکومت کی ملکیت کا احساس ہوتا ہے اس لئے ووٹ کسی بھی صورت میں ضائع نہ کریں۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا