ضلع انتظامیہ گاندربل نے سویپ کے تحت سونمرگ میں ووٹر بیداری پروگرام کاکیا اہتمام
مختار احمد
https://eci.gov.in/
گاندربل؍؍جموں وکشمیر میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹر بیداری اور انتخابی شرکت کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم اقدام میں، ضلع انتظامیہ گاندربل نے محکمہ تعلیم اور سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی اے ) کے اشتراک سے سونمرگ میں ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کا مقصد ووٹرز میں انتخابی خواندگی کو بڑھانا، انہیں انتخابی عمل کے بارے میں ضروری معلومات سے بات خبر بنانا، اور انتخابات میں شرکت کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔
وہیںتقریب میں طلباء ، مقامی باشندوں اور ضلعی ملازمین سمیت مختلف اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں ووٹنگ کی اہمیت، ووٹرز کے حقوق اور ذمہ داریوں اور جمہوری نظام میں ہر شہری کے رول کے بارے میں آگاہی پھیلائی گئی۔تقریب پر ڈپٹی کمشنر گاندربل جو کہ ضلع الیکشن افسر اور سونمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر مہمان خصوصی کے طور پر بھی موجود تھے اس طرح کے پروگراموں کا مقصدانتخابات میں زیادہ سے زیادہ ووٹر ٹرن آؤٹ کو یقینی بنانا تھا۔ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے انتظامیہ ، جمہوری عمل کو تقویت دینے اور اس بات کو یقینی بنانے کی امید رکھتی ہے کہ ہر شہری اپنے ووٹ کا حق ذمہ داری سے استعمال کرے گا۔