وزیر اعظم سخت سیکورٹی کے بیچ سری نگر پہنچے

0
120
SRINAGAR, SEP 19 (UNI):- Prime Minister Narendra Modi at a Public meeting in Srinagar, Jammu and Kashmir on Thursday. UNI PHOTO-28U

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر، // وزیر اعظم نریندر مودی ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے لئے سری نگر پہنچے جہاں ان کا پارٹی لیڈروں اورکارکنوں نے والہانہ استقبال کیا۔وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر جہاں ایک طرف سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کئے گئے ہیں وہیں شہر سری نگر کو دولہن کی طرح آراستہ و پیراستہ کیا گیا ہے۔

http://www.pmindia.gov.in/en/

وزیر اعظم اپنے دورہ جموں و کشمیر کے دوران سری نگر میں شری کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وار میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرنے کے بعد ضلع ریاسی روانہ ہوں گے جہاں وہ قصبہ کٹرہ میں ایک اور ریلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔انہوں نے جمعرات کی صبح ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں آج جموں و کشمیر کے لوگوں کے درمیان ہوں گا’۔ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: ‘سری نگر اور کٹرہ میں ریلیوں سے خطاب کروں گا’۔

وزیر اعظم نے کہا: ‘کل کے ووٹر ٹرن آئوٹ نے ظاہر کیا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ انتخابات کے حوالے سے بہت پُر جوش ہیں اور انتخابی عمل کو متحرک بنانے کے خواہشمند ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘میں اپنے ترقیاتی ایجنڈے پر بات کروں گا اور لوگوں کا آشیر واد حاصل کروں گا’۔جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ میں گذشتہ روز 59 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

انتخابات کے دوسرے اور تیسرے مرحلے کی پولنگ بالتریب 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو منعقد ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔بتادیں کہ وزیر اعظم کے سری نگر دورے کے پیش نظر ڈرون اور کواڈ کاپٹروں کے آپریشن کے لئے سری نگر شہر کو ‘عارضی ریڈ زون’ قرار دیا گیا ہے۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا