لازوال ویب ڈیسک
چنئی، //انڈین اسپیس ایسوسی ایشن (آئی ایس پی اے) نے جمعرات کو پہلے انسان بردار مشن گگنیان کے لیے فنڈنگ بڑھانے اور نئی نیکسٹ جنریشن لانچ وہیکل (این جی ایل وی)
پروجیکٹ کو منظوری دینے کے مرکزی کابینہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔
آئی ایس پی اے کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل اے کے بھٹ (ریٹائرڈ) نے یہاں ایک بیان میں گگنیان کے لیے فنڈنگ میں اضافے اور این جی ایل وی پروجیکٹ کی منظوری کے حوالے سے کہا، "ہم اسرو کے گگنیان مشن کے لیے فنڈنگ میں نمایاں اضافہ کرنے اور این جی ایل وی پروجیکٹ کو منظوری دینے کے مرکزی کابینہ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ہندوستان کے خلائی ماحولیاتی نظام کے اندر نئی راہیں اور ترقی کے مواقع کھولے گا، اسٹارٹ اپس اور قائم فرموں کو ہندوستان کو خلائی سفر کرنے والا ایک سرکردہ ملک بنانے میں اپنا تعاون دینے کے لئے مضبوط بنائے گا۔