*کٹھوعہ میں دہشت گردی کے بڑھتے خدشات: ہندوستانی فوج نے وی ڈی جی ممبران کو اسلحہ چلانے کی تربیت دی*

0
93

کٹھوعہ: حالیہ دنوں میں کٹھوعہ اور ملحقہ علاقوں میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر ہندوستانی فوج نے ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔

فوج کی رائزنگ اسٹار بایونٹس بریگیڈ نے کٹھوعہ کے مچھیڑی علاقے میں ویلج ڈیفنس گارڈ (VDG) ممبران کو اسلحہ چلانے اور فائرنگ کی تربیت فراہم کی۔ اس تربیتی پروگرام کا مقصد دیہی علاقوں میں لوگوں کو خود مختار بنانا اور دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے انھیں تیار رکھنا ہے۔

https://www.joinindianarmy.nic.in/

یہ اطلاع وزارت دفاع کے ترجمان جموں نے دی ہے۔ ان کے مطابق، VDG ممبران کو فوج کی جانب سے ہتھیاروں کے استعمال، ہینڈلنگ، اور دشمن کا مقابلہ کرنے کی تربیت دی گئی تاکہ وہ اپنی کمیونٹی کا دفاع موثر طریقے سے کر سکیں۔ کٹھوعہ میں دہشت گردانہ واقعات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تربیت ایک اہم اور وقت کی ضرورت قرار دی جا رہی ہے۔

مقامی افراد نے اس اقدام کو سراہا ہے اور کہا ہے کہ یہ تربیت نہ صرف ان کی حفاظت کے لیے مفید ثابت ہوگی بلکہ اس سے دہشت گردوں کے خلاف بروقت کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

https://lazawal.com/?cat=13

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا