وزیراعظم مودی کیلئے کشمیردلہن کی طرح سجاہے:ترون چگ

0
0

وکاس سے وشواس کے ویژن کی جیت ہوئی؛یہ تقریب جموں وکشمیرکیلئے ایک سنگِ میل ثابت ہوگی

کہابائیکاٹ کی زنجیروں سے آزادہواجموں وکشمیرآج لمبی لمبی قطاروں میں کھڑاپنے حق رائے دہی کااستعمال کررہاہے

لازوال ڈیسک

https://jkbjp.in/
سرینگر؍؍بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری وانچارج جموں وکشمیرترون چگ نے جمعرات کوکہاکہ وزیراعظم نریندرمودی نے جموں وکشمیرمیں امن وامان، تعمیروترقی اورخوشحالی کانیا دور لاکر لوگوں کے دِل جیتے ہیں اوراس کیلئے ان کی اس انتھک محنت کانتیجہ ہے کہ آج بائیکاٹ کی زنجیروں سے آزاد ہوئے اس جموں وکشمیر میں پہلے مرحلے کی پولنگ کیلئے پولنگ مراکز پرصبح سے ہی لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں جومودی کے ’وکاس سے وشواس کے ویژن ‘کی جیت ہے۔اُنہوں نے کہاکہ سرینگر میں وزیراعظم کی ریلی جموں وکشمیرکیلئے ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری وانچارج جموں وکشمیرترون چگ نے بدھ کے روز دیگر سینئر پارٹی لیڈران کے ہمراہ سرینگرکے بخشی اسٹیڈیم کادورہ کیاجہاں جمعرات کووزیراعظم نریندرمودی ایک چناوی ریلی سے خطاب کریں گے۔انتظامات کاجائزہ لینے کے بعد صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے ترون چگ نے کہاکہ جموں وکشمیرکے لوگ وزیراعظم نریندرمودی سے بے پناہ محبت کرتے ہیں کیونکہ وزیراعظم نے انتھک محنت سے لوگوں کااعتماد جیتاہے۔اُنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں امن وامان بحالی کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی تعمیرمیں بے پناہ کام ہواہے چاہے ریل بنیادی ڈھانچہ ہویاسڑک کابنیادی ڈھانچہ ہو، ترقی کے ہرمحاذ پرجموں وکشمیرمیں ایک انقلاب برپاہواہے اوریہی وجہ ہے کہ وزیراعظم مودی یہاں کے لوگوں کے پسندیدہ رہنما ہیں۔
اُنہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی وزیراعظم نریندرمودی جموں وکشمیرآئے تب تب بھاری تعداد میں لوگ انہیں سننے پہنچے۔اُنہوں نے کہاکہ جنگی پیمانے پرتقریب کی تیاری چل رہی ہے اورپورا شہرسجا ہوا ہے دلہن کی طرح سجاہواہے۔اُنہوں نے کہاکہ یہ تقریب جموں وکشمیرکیلئے سنگِ میل ثابت ہوگی ۔اُنہوں نے کہاکہ سرینگر کے سبھی بازاروں میں جس طرح سجاوٹ کی ہے یہ بتاتا ہے کہ وزیراعظم نے کس قدر جموں وکشمیرکااعتماد کس قدر جیتا ہے ۔اُنہوں نے کہا’’ یہ وزیراعظم نریندرمودی کے وکاس میں وشواس کے ویژن کی جیت ہے‘‘۔
اُنہوں نے جموں وکشمیراسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پرجوش پولنگ پرکہا’’ہم نے دیکھا ہے جب بھی وہ جموں وکشمیر آئے ہیں لوگ بھاری تعداد میں نکل کر آئے ہیں‘‘۔اُنہوں نے کہا’’جموں وکشمیرکی یہ وہی دھرتی ہے جہاں بائیکاٹ ہوتاتھا اور5سے7فیصد ووٹ پڑتے تھے‘‘۔اُنہوں نے کہاکہ بائیکاٹ کے بعد یہ بھاری پولنگ ہے ،لمبی قطاریں ہیں اور یقینایہ چنائوتاریخی ہوگا۔اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں جموں وکشمیرمیں لوگوں کی فلاح وبہبود کیلئے انقلابی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ لوگوں کوپینے کاپانی، بجلی، رسوئی گیس،بیت الخلاء ملے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ بھاجپاسرکار بننے کے بعد ہرکنبے کی بزرگ خاتون کو سالانہ 18ہزار روپے ملیں گے جبکہ معذوروں، بے سہارائوں اور بزرگوں کو سالانہ 36ہزار سالانہ پنشن ملے گی جبکہ جن کے پاس گھر نہیں اُنہیں گھر ملے گا اورجنہیں زمین نہیں اُنہیں پانچ مرلہ زمین ملے گی۔اُنہوں نے کہاکہ یہی وجہ ہے کہ لوگ بھاری تعداد میں ہرعلاقے سے وزیراعظم مودی کوسننے پہنچتے ہیں۔

http://LAZAWAL.COM

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا