’ووٹ ہمارا جمہوری حق ہے‘

0
80

نامور سپورٹس پرموٹرڈاکٹر روف الرفیق نے پہلے مرحلے میں حق رائے دہی کا استعمال کیا

تنہا ایاز

http://www.uniurdu.com/

پلوامہ؍؍ پلوامہ کے نامور سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نے پہلی بار اپنی حق رائے دہی کا استمال کیا اور کہا کہ ووٹ ہمارا جمہوری حق ہے اور ہر ایک کو اپنے حق رائے دہی کا استمال کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق اسمبلی انتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کے تحت 7 اضلاع میں ووٹ ڈالے گئے۔جنوبی ضلع پلوامہ کی 4 اسمبلی حلقوں راجپورہ ، ترال ، پانپور اور پلوامہ میں بھی پرامن طریقے سے ووٹ ڈائے گئے۔ رائے دہندگان خصوصی طور سے خواتین اور نوجوانوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا تھا۔اس دوران وادی کے معروف سماجی کارکن اور سپورٹس پرموٹر ڈاکٹر روف الرفیق نے پہلی بار اپنے ووٹ کا استمال کیا انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے ووٹ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ ڈالنا ہمارا جمہوری حق ہے۔سماجی کارکن اور معروف سپورٹس پرموٹر نے مزید بتایا کہ میں جمہوریت پر یقین رکھتا ہوں اور اج زندگی میں پہلی بار میں نے اپنے ووٹ کا استمال کیا اور کافی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گاؤں دیہات میں لوگوں کو سڑک ،بجلی ،پانی کے علاوہ بہت سارے مسائل اور مشکلات ہوتے ہیں ہمارے علاقے لاجورہ میں قائم ہائی سکول کو ہائر سیکنڈری کا درجہ دینے کے علاوہ ایک کھیل کا میدان بھی تعمیر ہونے کا دیرینہ مطالبہ ہے ہم اپنے ووٹ سے ان ہی مسائل اور مشکلات کو دور کرنے کے لیے ہم اپنا نمائندہ چن کر اپنے مسائل کا ازالہ چاہتے ہیں۔

http://LAZAWAL.COM

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا