زراعت ا س سے منسلک سیکٹروں میں کافی وسائل موجود ۔ فاروق خان

0
0

لازوال ڈیسک
بارہمولہ؍؍گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج بارہمولہ کا دورہ کر کے وہاں ایک میٹنگ کے دوران زراعت ، باغبانی اور دیگر سیکٹروں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں سیکرٹری زراعت منظور احمد لون، ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر جی این ایتو، ڈی جی سوشل ویلفیئر ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ، ڈائریکٹر زراعت ، ڈائریکٹر سریکلچر اور کئی دیگر افسران بھی تھے۔میٹنگ کے دوران ترقیاتی کمشنر مختلف شعبوں میں حاصل کی گئی پیش رفت اور حصولیابیوں کا تفصیلی خاکہ پیش کیا۔اس موقعہ پر فاروق خان نے الگ الگ سیکٹروں میں عملائی جارہی مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری کاجائزہ لیا۔ انہوں نے افسروں پر زور دیا کہ وہ مزید تن دہی اور کام کر کے ان سکیموں کی مؤثر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ ہاتھ میں لئے گئے پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں۔فاروق خان نے کہا کہ زراعت اور دیگر شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانا چاہیئے تاکہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ان شعبوں میں کافی وسائل موجو دہے او رنوجوانوں کو ان کی طرف راغب کرنے کے لئے اختراعی اقدامات کئے جانے چاہئیں۔مشیر نے کئی دیگر محکموں کے کام کاج کا بھی جائزہ لیا ۔اُنہوں نے کہا کہ اہم سیکٹروں میں بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے اضافی وسائل کو بروئے کار لایا جانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جانے چاہئیں۔۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا