بھاجپاصنعت وتجارت کیلئے کم سے کم مداخلت اورزیادہ سے زیادہ سہولیات کی متمنی:ارون گپتا

0
65

ڈبل انجن سرکار بنتے ہی جموں وکشمیرمیں چھوٹے اوردرمیانہ درجے کے صنعتی وتجارتی اِداروں کے مسائل کافوری ازالہ ہوگا

جموں میں جدیدسہولیات سے لیس خواتین آئی ٹی ہب اوربزنس مراکز قایم کئے جائیں گے‘‘

لازوال ڈیسک

https://jkbjp.in/
جموں؍؍بھارتیہ جنتاپارٹی ترجمان ارون گپتا(انچارج،الیکشن میڈیا سینٹر) نے کہاہے کہ جموں میں محکمہ محنت وروزگار تجارتی وکاروباری اِداروں پرہفتے میں ایک دن بند رکھنے کیلئیدباؤ ڈال رہاہے لیکن ایسے فرمان جاری کرنے سے جموں وکشمیرکی معیشت پرمنفی اثر پڑے گا۔اْنہوں نے محکمہ سے تلقین کی کہ وہ ادارے ملازمین کی فلاح وبہبود کے تمام اقدامات وضوابط پرعمل درآمد یقینی بنانے کیلئے ایسے اقدامات اٹھائے جس سے تجارتی وصنعتی اِدارہ ہفتہ وار بند نہ کرناپڑے بلکہ متبادل اقدامات اْٹھاتے ہوئے ملازمین کے حقوق ومفادات کاتحفظ کیاجائے۔پارٹی ترجمان نے آج کہاکہ وہ جموں وکشمیر میں صنعت وتجارت کوپروان چڑھانے کیلئے کم سے کم مداخلت اور زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کی متمنی ہے اورجموں میں صنعت پیشہ طبقے کو درپیش ہرمسئلے سے بخوبی واقف ہے جسے جموں وکشمیرمیں ڈبل انجن سرکاربننے کے بعداولین فرصت میں حل کیاجائیگا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتیہ جنتاپارٹی کے ترجمان (الیکشن میڈیا سینٹر)ارون گپتا نے یہاں الیکشن میڈیا سینٹر میں ترجمان لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ)راکیش شرما، رجنی سیٹھی اور میڈیا انچارج ڈاکٹر پردیپ مہوتراکے ہمراہ پارٹی الیکشن میڈیا سینٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ جموں وکشمیر میں صنعت وتجارت کوپروان چڑھانے کیلئے کم سے کم مداخلت اور زیادہ سے زیادہ سہولیات دینے کی متمنی ہے اورجموں میں صنعت پیشہ طبقے کو درپیش ہرمسئلے سے بخوبی واقف ہے جسے جموں وکشمیرمیں ڈبل انجن سرکاربننے کے بعداولین فرصت میں حل کیاجائیگا۔پارٹی ترجمان نے چھوٹے تاجروں وصنعتی اِداروں کیلئے ایک جامع پالیسی بنانے کابھی عزم ظاہرکیاہے کہاں انہیں درپیش مسائل کادائمی حل ہو۔
مزید کہاکہ اس نے جموں میں خواتین کیلئے مخصوصی صنعتی ہب،بزنس ہب اورآئی ٹی ہب قائم کرنے کابھی منصوبہ بنایاہے جبکہ جموں میں محکمہ محنت وروزگار وصنعت وحرفت کی جانب سے تجارتی اِداروں کے کام کام میں بیجامداخلت پرسخت رْخ اپناتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیرملک کے ایک کونے پرہے جہاں صنعت وتجارت وکارخانوں کو پھولنے پھلنے میں بے شمار مشکلا ت کاسامناکرناپڑتاہے اورانہیں سرکار کی جانب سے ہرممکن تعاون درکارہے۔پارٹی نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں بھاجپا سرکار بننے کے بعد چھوٹے ودرمیانہ دار تجارتی طبقے کے مفادکاخاص خیال رکھاجائیگا۔
اْنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر ملک کے ایک کونے میں ہے اوریہاں بہت ساری سہولیات نہیں مل پاتی ہیں جس کی وجہ سے صنعت وتجارت کاشعبہ بہت متاثر ہوتا ہے۔اْنہوں نے کہاکہ یہاں مال پہنچانااوریہاں سے مصنوعات تیارکرکے باہرپہنچاناکافی دقت بھراعمل ہوتاہے۔اْنہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی چھوٹے، درمیانہ درجے کے کارخانوں وصنعتی اِداروں کیلئے ایک جامع پالیسی بنائے گی اور یہ طے کیاجائے گاکہ سرکارکی کتنی مداخلت ضروری ہے اوربیجامداخلت سے کیسے بچاجائے۔اْنہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں 95فیصد چھوٹے اور درمیانے صنعتی اِدارے ہیں جنہیں دقتوں کاسامنا رہتاہے اور اوپر سے بیجامداخلت ان کے مسائب میں اضافہ کرتی ہے۔اْنہوں نے کہاکہ سرکاری مشینری کواپنی ذہنیت تبدیل کرناہوگی کیونکہ ایسے بیوپار نہیں پنپتا۔
اْنہوں نے کہا’’ہم ہرگز اس بات کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے کہ بلاوجہ تجارتی دنیامیں سرکاری مداخلت ہو‘‘۔اْنہوں نے کہاکہ جموں صوبہ میں چھوٹے کارخانہ دار ہیں، چھوٹے کاروباری ہیں، سبزی فروٹ وغیرہ والاایک چھوٹاطبقہ ہے جن کا ہمارے معاشرے میں اورہماری معیشتمیں اہم کردارہے۔اْنہوں نے کہاکہ سرکاری قوائد وضوابط کی آڑ میں انہیں پریشان کیاجاتاہے اور محکمہ محنت وروزگار کاہفتے میں ایک دن بند کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہاہے۔اْنہوں نے کہا کہ عملے کی فلاح وبہبود کے اقدامات اگر اْٹھائے جارہے ہیں تو پھر معیشت کوتباہ کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔اْنہوں نے کہاکہ صنعت وحرفت سے جڑے طبقے کو آزادی سے کام کرنے دیناچاہئے۔
ارون گپتا نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں قریب7000سمال، مائیکرومیڈیم انڈسٹری یونٹ ہیں اور بھارتیہ جنتاپارٹی پالیسی لاناچاہتی ہے جہاں ان اِداروں کوآگے بڑھنے کے مواقع ملیں۔اْنہوں نے مزیدکہاکہ خواتین کو بااختیارکرناہماری حکومت کی ترجیح ہے اورجموں وکشمیرمیں بھی بھاجپاسرکار خواتین کو صنعت وتجارت کے شعبوں میں قدم جمانے وآگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرائے گی۔اْنہوں نے کہاکہ جموں میں خواتین کیلئے مخصوص صنعتی ہب وبزنس ہب قائم کئے جائیں گے تاکہ خواتین پرسکون اورمحفوظ ماحول میں کام کرسکیں۔
ارون گپتا نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت بننے کے بعد تجارت وصنعت سے جڑے طبقے کے تمام مسائل کامعیاد بند حل ہوگا کیونکہ ان کا ہماری معیشت میں اہم کردار ہے۔اْنہوں نے کہاکہ چھوٹے بیوپار اور چھوٹے صنعتی اِداروں کو پھلنے پھولنے کیلئے بہت مددکی ضرورت ہوتی ہے لیکن انہیں ملنے والی سہولیات بند ہوگئی ہیں یہ دیکھنا ہوگا ایسا کیوں ہوا۔اْنہوں نے کہاکہ جموں میں آئی ٹی ہب اور سپیشل اکنامک زون بنائے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کوکام کرنے کیلئے ایک مناسب جگہ مل سکے۔
ارون گپتا نے اگنی ویروں کو سرکاری محکموں کے علاوہ صنعتی وتجارتی شعبوں میں سیکورٹی امور میں اعلیٰ مقام دینے کی وکالت کی اورکہاکہ اگنی ویر اعلیٰ تربیت یافتہ ہوتے ہیں اوران کی صلاحیتوں کو بروئے کارلایاجاناچاہئے۔اْنہوں نے ایک اوراہم معاملہ اْبھارتے ہوئے کہاکہ گاندھی نگرمیں بلاٹس کی تقسیم نہیں ہورہی ہے حالانکہ وہاں اب تیسری نسل آباد ہے جن کے آباؤ اجداد کے نام پر پلاٹ ہیں اْن کی لیز ڈیڈ میں توسیع یانام پرانتقال نہیں کیاجاتااوربھاجپایہ تمام مسائل حل کرے گی۔اپنی بات کوسمیٹتے ہوئے ارون گپتا نے کہاکہ جس بزنس میں سرکار غیر ضرورت مداخلت کرتی ہے اْس سے ہمیں باہر آناہوگااورصنعت وتجارت کوآگے بڑھاناہوگا۔اْنہوں نے کہاکہ بھاجپا سماج کے ہرطبقے کے مسائل کاازالہ کرناخیال رکھناسرکار کافرضِ اولین ہے۔
http://LAZAWAL.COM

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا