خورشید احمد گنائی نے جی اے ڈی کے سابق سیکرٹری قاضی محمد امین کے اِنتقال پر دُکھ کا اِظہار کیا

0
0

لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے جی اے ڈی کے سابق کمشنر سیکرٹری قاضی محمد امین کے اِنتقال پر گہرے دُکھ اور صدمے کا اِظہار کیا ہے۔ مشیر موصوف نے مرحوم کو ایک قابلِ منتظم اور معروف اسلامک سکالر قرار دیا جن کی عوام کے تئیں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔خورشیداحمد گنائی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرحوم قاضی محمد امین کے اِنتقال سے جو خلا پیدا ہوئی ہے اسے پُر کرنا مشکل ہے۔اُنہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اِظہار کرتے ہوئے مرحوم کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا