اسمبلی انتخابات کا پہلا مرحلہ: پورے جموں و کشمیر میں جوش و خروش کے ساتھ ووٹنگ شروع 

0
103
لازوال ڈیسک 
 سری نگر//جموں و کشمیر کے سات اضلاع کے 24 اسمبلی حلقوں میں جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے پولنگ آج شروع ہوئی جہاں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کیلیے پرجوش ووٹروں کی لمبی قطاریں لگ کر اپنی باری کا انتظار کر رہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سات اضلاع کے 24 اسمبلی حلقوں کے تمام 3276 پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ صبح 7:00 بجے شروع ہوئی۔   اس سے قبل تمام پولنگ سٹیشنز پر فرضی مشقیں بھی کی گئیں۔
یاد رہے ضلعی انتظامیہ نے ہموار پولنگ کے لیے تمام پولنگ اسٹیشنز پر وسیع انتظامات کیے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا