سدرہ میں عید میلاد النبیﷺ کا جلوس عقیدت واحترام کے ساتھ نکالا گیا

0
272

عید میلاد النبیﷺ سے ہمیں یہ پیغام حاصل ہوتا ہے کہ اللہ رب العزت کو وہ انسان پسند ہے جس اعمال اچھے ہوں: علمائے کرام
ایم شفیع رضوی
سدرہ جموں// سدرہ جموں میں جشن عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر زیر صدارت حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری صوبائی صدر مسلم پرسنل لاء بورڈ صوبہ جموں و حضرت پیر سید مظہر حسین شاہ مصباحی بڑی ہی عقیدت واحترام کے جلوس محمدی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں علمائے کرام ائمہ مساجد کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں عوام الناس نے شمولیت فرمائی۔
مختلف علاقوں سے جیسے نگروٹا، خان پور، بجالتہ ، رگوڑا، ریکا ، بترہ وغیرہ سے علمائے  اہلسنت کی قیادت میں جلوس بجالتہ چوک میں پہنچے اور پھر جملہ علمائے اہلسنت کی زیر قیادت جلوس بڑی ہی شان و شوکت کے ساتھ چلتا ہوا مرکزی عید گاہ سدرہ میں جمع ہوا اوروہاں پر علمائے کرام نے قرآن و حدیث کی روشنی میں اللہ کے محبوب نبی اخر زماں حضرت محمد ﷺ کی سیرت طیبہ پر اور ولادت  پر تفصیلی روشنی ڈالی

https://waqfboard.jk.gov.in/

اس موقع پر علمائے کرام نے حاضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے فرمایا کہ عید میلاد النبیﷺ سے ہمیں یہ پیغام حاصل ہوتا ہے یہ درس حاصل ہوتا ہے کہ نبی پاکﷺ کے دنیا میں تشریف لانے سے امن و سکون کی فضا قائم ہوئی اتفاق اتحاد اور اپسی بھائی چارے کو فروغ ملا کیونکہ نبی پاکﷺ کی دنیا میں تشریف اوری سے قبل طرح طرح کے ظلم و زیادتیاں معاشرے میں ہو رہی تھی ان ساری برائیوں کو اللہ کے محبوب نے ختم فرما کر دنیا والوں کو اتفاق اتحاد کا درس دیا برائیوں سے منع فرمایا اور اچھائیوں کا نیکیوں کا پیغام عام فرمایا علمائے کرام نے فرمایا کہ آج اگر کسی مریض کو کوئی ڈاکٹر کسی بیماری پر کسی چیز کے نہ کھانے کا کہہ دیتا ہے تو وہ مریض بڑے پختہ یقین کے ساتھ ڈاکٹر کی کہی ہوئی اس بات پر عمل کرتا ہے اور اپنی صحت کا خیال رکھتا ہے لیکن افسوس ہے کہ جس رب نے اس کائنات کو پیدا فرمایا ہے اور انسان کو پیدا فرمایا ہے۔ وہی انسان اپنے اس رب کی نافرمانی کر رہا ہے اللہ رب العزت کے فرمان پر اسے یقین نہیں ہے اللہ رب العزت نے اپنی لاریب کتاب قرآن پاک اور اپنے محبوب نبی حضرت محمد ﷺ کی کے ذریعے جو پیغام ہم تک پہنچایا ہے جن کاموں سے منع فرمایا ان سے آج کا مسلمان اپنے آپ کو نہیں روک پا رہا ہے اور جن نیکیوں کا اچھائیوں کا کرنے کا حکم فرمایا ہے ان نیکیوں سے اچھائیوں سے ہم کوسوں دور ہیں آج مسلمان پریشان حال ہے طرح طرح کی پریشانیوں کا سامنا کر رہا ہے جس کی بڑی اور بنیادی وجہ یہ ہے کہ مسلمانوں نے اللہ اور اللہ کے رسولﷺ کے پیغامات کو پس پشت ڈال دیا ہے۔لہذا اگر مسلمان خوشحال ہونا چاہتے ہیں دنیا اور آخرت کی کامیابی چاہتے ہیں تو اللہ رب العزت کے اور اللہ کے رسول ﷺکی تابعداری کرتے ہوئے اللہ رب العزت اور اس کے محبوب حضرت محمد ﷺ کی تا بیداری کرنی ہوگی دنیا اور اخرت کی کامیابی کا راز اللہ اور اللہ کے رسول کی تابعداری میں ہی مضمر ہے۔تاہم جلوس کا اختتام دعا اور درود و سلام کے ساتھ ہوا اور اختتام پر تبرکات بھی تقسیم کیے گئے۔

https://lazawal.com/?cat=3

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا