بدھل میں عید میلادالنبی ﷺکی تقریب مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

0
330

بڑی تعداد میں عوام کی شرکت،علمائے کرام نے سیرت طیبہ پر مدلل بیانات بھی کئے

سید زاہد
بدھل؍؍ بدھل میں بھی پیغمبر اسلام حضرت محمدﷺ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے منائی جانے والی عید میلادالنبی ﷺکی تقریب سعید نہایت ہی عقیدت واحترام اور تزک و احتشام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلے خطہ پیر پنچال کے راجوری ضلع کے بدھل خطہ کے درجنوں مقامات سے جلوس برآمد ہونے کے علاوہ مساجد زیارت گاہوں خانقاہوں اور امام بارگاہوں میں عید میلاد النبی ﷺکی مناسبت سے خصوصی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔وہیں علمائے کرام اور ائمہ مساجد نے پیغمبر اسلامﷺ کی زندگی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی جبکہ نعت خوانوں نے نعتیہ کلام پڑھے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وادی بدھل سمیت کوٹرنکہ اور خواص کی مساجد زیارت گاہوں اور خانقاہوں میں رات بھر جاری رہنے والی پرنور اور پروقار شب خوانی کی تقریبات میں سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسول ﷺوعظ و تبلیغ دQرودواذکار ختمات المعظمات اور نعت و منقبت میں محو رہے جبکہ دن کے دوران بدھل خطہ بر کے اطراف و اکناف میں جشن میلاد النبیﷺکے عظیم الشان جلوس برآمد ہوئے جن میں ہزاروں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
وہیں جلوسوں کے دوران فضا سرکارﷺ کی آمد مرحبا کے نعروں سے گونجتی رہی۔جلوسوں کے راستوں پر جگہ جگہ پانی انتظام کیا گیا تھا۔ اس دن کی مناسبت سے بدھل اور کوٹرنکہ قصبہ میں میں بھی جلوس کا اہتمام کیا گیا تھا جب کہ دیہاتوں میں بھی جشن عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے ۔دریں اثناء گھبر ڈنڈوت بہروت دراج درمن کیول تران پھلنی سموٹ کنڈی سمیت بعض مقامات پر بھی تقریبات منعقد ہوئی جہاں وادی بدھل کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے عاشقان رسولﷺ نے شب خوانی کی روح پرور مجالس میں حصہ لیا۔

https://waqfboard.jk.gov.in/
اس موقع پر جامع مسجد کوٹرنکہ اور مرکزی جامع مسجد بدھل میں سینکڑوں کی تعداد میں عاشقان رسولﷺ نے شرکت کی تاہم شب خوانی کی مجالس مرکزی جامع مسجد بدھل مرکزی عید گاہ جامع مسجد بدھل جامع مسجد شیخ العالم مرکزی جامع مسجد گھبر جامع مسجد کیول جامع مسجد پھلنی جامع مسجد ڈنڈوت اور دوسری عبادت گاہوں میں بھی منعقد ہوئیں۔ جبکہ خواص میں بھی پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺکی ولادت کے ضمن میں منائی جانے والی عید میلادالنبی ﷺکے سلسلے میں خصوصی مجالس کا انعقاد کیا گیا اور جلوس برآمد ہوئے۔
واضح رہے کہ جشن عید میلاد النبیﷺ کی تقریبات کئی روز تک جاری رہیں گی۔ عید میلاد النبیﷺ کی مناسبت سے کوٹرنکہ اور بدھل میں تقریبا تمام تجارتی مراکز اور مساجد زیارت گاہوں اور اور دیگر عبادت گاہوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ بعض مقامات پر لوگوں نے اپنے گھروں کو بھی برقی قمقموں سے سجایا ہے۔
وہیں کوٹرنکہ کا میں بھی ہر سال کی طرح امسال بھی عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر عظیم الشان جلوس برآمد ہوا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے جامع مسجد کوٹرنکہ میں اختتام پذیر ہوا۔ کوٹرنکہ بدھل پیڑی اور خواص کے مختلف علاقوں میں عید میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں جلوس برآمد کئے گئے اور خصوصی مجالس کا انعقاد کیا گیا۔

https://lazawal.com/?cat=6

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا