حضورﷺ کی ولادت باسعادت پورے عالم انسانیت کے لئے باعث رحمت ،مغفرت اور پیغام محبت :علامہ حامی

0
257

سرینگر کے مرکز المدارس پر میلاد النبی ﷺریلی رقت انگیز دعائوں اورموئے مقدس کی زیارت سے اختتام پذیر ہزاروں لوگوں کی شرکت

لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍پوری دنیا کے اندر بنی نوع انسانیت کے انعام و اکرام کے لئے حضورؑ کی ولادت باسعادت نہ صرف مسلمانان عالم کے لئے بلکہ پوری انسانیت کے لئے باعث فخر افتخار اور روحانی قدروں کی ضمانت ہے۔حضورﷺ کی ولادت کے بعد ہی پورے عالم انسانیت کے اندر علمی عملی اخلاقی اور انسانی ہمدردی کی آزادانہ طور تشہیر ہوئی جس وجہ سے ریاست مدینہ کے بعد دنیا کے چپے چپے کے اندر پیغام انسانیت نے فروغ پایا۔ یہی وجہ ہے کہ حضورﷺ کی ولادت کی وجہ سے ہی سرزمین مکہ و مدینہ کے ساتھ ساتھ دنیا کے طول و ارض میں انسانیت اور اخلاقیات کی وہ راہ ہموار ہوئی جس راہ کے لئے حضور ﷺکی بعثت سے پہلے لاکھوں پیغمبران کرام علیھم السلام تشریف لائے تھے۔ ان باتوں کا اظہار امیر کاروان علامہ ڈاکٹر غلام رسول حامی نے جلوس کے اختتام پر ہزاروں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ہزاروں نوجوانوں کو وعدہ بندکراتے ہوئے اس بات کاعہد لیا کہ ہم زندگی میں عملی تعبیرات پر یقین کرکے معاشرے کے اندر منضبظ ماحول فراہم کریں گے جس سے ہماری آئندہ آنے والی نسلیں فروغ امن، انصاف،بھائی چارہ،ہم ا?ہنگی کے ساتھ ساتھ حضورﷺ کے عشق کی مثال بن جائے گی۔علامہ حامی نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ دور میں تمام تر مسائل کا حل حضرت محمدﷺ کی تعلیمات میں موجود ہے جس سے کوئی فرد ِ بشر ناواقف نہیں۔البتہ ایک مثالی انقلاب کے روا ں کرنے کے لئے نظامِ دائمی کا عملی نفاظ درکار ہے جس میں ہر فرد کو شامل ہونا ضروری ہے۔پروگرام کے اختتامی لمحات میں ڈاکٹر حامی نے متعدد علمائے کرام کی محفل پرنور میں اور ہزاروں کے جم غفیر کی سنگت میں پوری عالم انسانیت بالخصوص وادی کشمیر کی خوشحالی اور بہبودی کے لیے خصوصی دعا کی اور لوگوں کو مسلک اولیاء و صوفیائے کرام سے تعلق بناے رکھنے کی والہانہ اپیل کی تاکہ میلاد النبی ﷺ جیسے عظیم الشان دن کی عظمت و فضیلت کے ڈنکے تا قیامت بجتے رہیں اور عالم انسانیت اس سے فیضیاب ہوتی رہے۔

https://waqfboard.jk.gov.in/

انہوں نے کاروانِ اسلامی کے تمام متعلقین سے گزارش کی کہ موجودہ دور میں معاشرتی پسماندگی یہاں تک پہنچی ہے کہ ایک بڑی تعداد میں نوجوان منشیات کی لت میں مبتلا ہورہے ہیں جس کے لئے ہمارا مشن رات دن ہم آہنگی کے ساتھ اس بات کو لیکر پروان چڑھ رہا ہے کہ جب تک اولیاء کی اس سر زمین سے منشیات کے اختتام تک آگے لے کے رہیں گے انہوں نے کہا شراب و منشیات معاشرے میں ناسور کی طرح ہے جو روز بروز ہمارے معاشرے کو اندر سے کھوکھلا کررہا ہے۔تاہم والدین اور معاشرے میں رہ رہے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس ناسور کو ختم کرنے کے لئے ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہوکر اپنا کلیدی رول اداکریں۔انہوں نے کہا کہ کاروانِ اسلامی سے تعلق رکھنے والے لاکھوں افراد اس مشن سے دل لگی اور دل جمائی سے کام کر رہے ہیں کہ کس طریقے سے زوال پذیر معاشرے کو پھر سے روز روشن کی طرح عیان کیا جائے۔دریں اثناء بارہ مولہ، کپوارہ،پلوامہ بڈگام،بانڈی پورہ چرار شریف،کے ساتھ ساتھ ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی کاروانِ اسلامی کے اہتمام سے جلوس برآمد کئے گئے جن میں ہزاروں فرزندانِ توحید نے شرکت کی۔

https://lazawal.com/?cat=4

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا