اسلامک یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل رومشو معروف سائنسدانوں کی فہرست میں شامل

0
184

لازوال ویب ڈیسک

سری نگر//اسلامک یونیورسٹی آف ساینس اینڈ ٹیکنالوجی کے وایس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو ایک بار پھر عالمی سطح پر ایک ارتھ سائنسدان کے طور پر اپنا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اونتی پورہ کے وائس چانسلر پروفیسر شکیل احمد رومشو کوسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی کی جانب سے دنیا بھر کے معروف سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

http://www.uniurdu.com/
پروفیسر شکیل احمد رومشو نے یونیورسٹی آف ٹوکیو جاپن میں واٹر ریسورس انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی ہے۔ 36سالہ تحقیقی تجربہ کی بنا پر پروفیسر رومشو نے گلیشئر اسٹیڈیز ، واٹر ریسورس مینجمنٹ اور موسمیاتی تبدیلی پر کام کیا ہے اورہمالیہ کے نازک خطے میں اس کے منفی اثرات کے بارے میں بھی مفصل تحقیقاتی رپورٹ تیار کی ہے۔
انہوں موسمیاتی تبدیلی ، گلیشئر اسٹیڈیز پر جو کام کیا اس پر انہیں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اعزازت سے بھی نوازا گیا ۔
اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کے طور پر، پروفیسررومشو نے تحقیق، اختراعات اور انٹرپرینیورشپ کو آگے بڑھانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا