غزہ جنگ بندی معاہدےکیلئے ہونیوالے مذاکرات انتہائی مشکل ہیں: سیکرٹری جنرل

0
59

لازوال ویب ڈیسک

http://www.uniurdu.com/

نیو یارک، //اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کی امید ظاہر کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات انتہائی مشکل اورطویل ہیں لیکن ہم پرامید ہیں کہ ایک معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔
سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ ممکن ہے آئندہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات نہ ہو اور جہاں تک میری معلومات ہیں نیتن یاہو کا مجھ سےملنےکا کوئی ارادہ نہیں۔
واضح رہے کہ گوتریس کا بیان ایسےوقت آیا ہےجب امریکی وزیرخارجہ مذاکرات کے لیے مصرکا دورہ کررہے ہیں۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا