’یہ جو پبلک ہے یہ سب جانتی ہے‘

0
94

انجینئر رشید اور جماعت اسلامی کے مابین گٹھ جوڑ جموں کشمیر کی سودا بازی:ڈاکٹرفاروق عبداللہ

مختار احمد
گاندربل؍؍نیشنل کانفرنس کے سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ پیر کو دوسرے روز بھی گاندربل میں انتخابی پرچار میں لگے رہے اور ضلع کے صفاپورہ،بٹہ وینہ،ڈب نارائن باغ اور ینیہ ہمامہ لار میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا ۔انہوں نے گاندربل کے پارٹی امیدوار عمر عبداللہ کے حق میں ووٹ طلب کئے ۔

https://jknc.co.in/

اس موقعے پر ڈاکٹرفاروق نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ نیشنل کانفرنس کو ایک موقعہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہر بار عوامی مفاد کو ترجیحات پر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیشنل کانفرنس برسر اقتدار آئی تو وہ یوٹی کے دیگر حصوں کے ساتھ ساتھ گاندربل میں رکے پڑے ترقیاتی کاموں کو دوبارہ شروع کرے گی۔ بعد ازاںذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے کہا کہ وہ دفعہ 370 کے لیے کوئی بھی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں اور اس کی دوبارہ بحالی کے لیے اپنی لڑائی بغیر کسی ہتھیار کے لڑیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔جب فاروق عبداللہ سے انجینئررشید اور جماعت اسلامی کے ایک دوسرے کے ساتھ گٹھ جوڑ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا یہ گٹھ جوڑ ہماری ماؤں اور بہنوں کی عزتوں کا سواد ، تقسیم کرنے اور بیچنے کی حکمت عملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انجینئر دہلی کی پیداوار ہے اس کو اس لئے 20 دنوں کے لئے چھوڑ دیا گیا تاکہ وہ یہاں ہمیں بانٹ سکے۔ انہوں نے کہا تاہم یہاں کی عوام سمجھ دار ہے اور وہ سب سمجھتے ہیں۔

http://lazawal.com

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا