ایس ایچ آر سی، ایس آئی سی ،ایس ای آر سی ،ایس سی ڈی آر سی ، ایس سی پی ڈبلیو سی آر ، ایس اے سی اور ایس سی پی ڈبلیو ڈی کابوریابستراگول
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍حکومت نے آج جے اینڈ کے سٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن ، سٹیٹ انفارمیشن کمیشن، سٹیٹ کنزیومر ڈیسپوٹس ریڈ یہرسل کمیشن ، سٹیٹ الیکٹرکسٹی ریگولیٹر ی کمیشن ، سٹیٹ کمیشن برائے تحفظ حقوق خواتین و اطفال، سٹیٹ اکائونٹیبلٹی کمیشن اور سٹیٹ کمیشن برائے پرنسز اینڈ ڈس ابلیٹز کو 31؍اکتوبر 2019ء سے ختم کرنے کو منظوری دی ہے۔اس سلسلے میں جی اے ڈی کی طرف سے جاری کئے گئے حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ جے ایند کے ری آرگنائزیشن ایکٹ 2019 ء کے تناظر میںان کمیشنوں سے متعلق ایکٹ منسوخ قرار دئیے گئے ہیںاور یہ کمیشن جموںوکشمیر اور لداخ کی یو ٹیز وجود میں آنے بعد 31؍اکتوبر 2019ء سے ختم ہوجائیں گے ۔حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ کمیشنوں کے چیئرپرسن / صدور اور ارکان اس تاریخ سے اپنے عہدے پر فائز نہیں رہیں گے ۔علاوہ ازیںکمیشنوں کے ملازمین 30؍ اکتوبر2019ء کے بعد اپنے اپنے اِنتظامی محکموں کو رِپورٹ کریںگے ۔کمیشنوں کے لئے وقتاً فوقتاً خریدی گئی گاڑیاں ڈائریکٹر سٹیٹ موٹر گراجز محکمہ کو سونپی جائیں گی۔جی اے ڈی حکمناموں میں اِن کمیشنوں کے سیکرٹریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کمیشنوں کی عمارتوں ، فرنیچر اور الیکٹرانک سازو سامان ڈائریکٹر ایسٹیٹس کو سونپ دیں۔کمیشنوں کے سیکرٹری اپنے اپنے کمیشنوں سے متعلق تمام ریکارڈ کو متعلقہ محکموں کو منتقل کریں گے۔