عید کے لیے تمام لازمی انتظامات کئے جائیں

0
0

سید محمد الطاف بخاری کی انتظامیہ کو تلقین

https://www.instagram.com/altafbukharioffice?igsh=NmJ0M2ZjYWJrdndo
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے والے بابرکت موقع کے لیے تمام ضروری انتظامات کو یقینی بنائے۔اپنے ایک بیان میں سید محمد الطاف بخاری نے کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پْرمسرت موقع کے حوالے انتظامیہ سے میری اپیل ہے کہ اس ضمن میں تمام لازمی انتظامات کئے جائیں۔بیان میں کہا گیا ہے، ’’متعلقہ محکموں کو بالخصوص اْن مقامات جہاں بڑے بڑے اجتماع منعقد ہورہے ہیں، پر صفائی اور پاکیزگی کا خاص طور پر اہتمام یقینی بنانا چاہیے۔ اس مبارک موقع پر عوام کو بلا تعطل بجلی اور پانی کی سپلائی یقینی بنائی جانی چاہے۔ علاوہ اسکے عقیدت مندوں کے لیے ان مقدس مقامات تک پہنچنے کے لیے ٹرانسپورٹ خدمات مہیا کی جانی چاہیں، تاکہ اْنہیں کسی قسم کی

دْشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے

 

http://Lazawal.com

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا