جموں وکشمیرکوبچانے کیلئے بھارتیہ جنتاپارٹی کوجتائیں:جی کشن ریڈی

0
0

بلالحاظ مذہب وملت ملک کے مفاداورجموں وکشمیرکے روشن مستقبل کیلئے علیحدگی پسندی کوہوادینے والوں کو شکست دینے کیلئے متحد ہوناہوگا

لازوال ڈیسک

https://x.com/BJP4JnK
جموں؍؍مرکزی وزیروبھارتیہ جنتاپارٹی کے جموں وکشمیرکیلئے الیکشن انچارج جی کشن ریڈی نے جموں وکشمیرمیں آئندہ اسمبلی انتخابات کوجموں وکشمیرکامستقبل طے کرنے والے اورملک کیلئے اہم انتخابات قرار دیتے ہوئے جموں وکشمیرکے لوگوں سے تلقین کی ہے کہ وہ بلالحاظ مذہب وملت بھارتیہ جنتاپارٹی کواپنی حمایت دیں اورجموں وکشمیرکوپھر سے بدامنی اورتاریکی کے دلدل میں دھکیلنے والوں کے منصوبوں کوناکام بناتے ہوئے وزیراعظم نریندرمودی کے خوابوں کے پرامن،ترقی یافتہ اورخوشحال جموں وکشمیرکی تعمیرمیں اپناحصہ ڈالیں۔
آج یہاں پارٹی کے الیکشن میڈیا سینٹر میں ایک تقریب کے دوران  مرکزی وزیر وپارٹی کے جموں وکشمیرمیں الیکشن انچارج جی کشن ریڈی نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں  بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ،عوامی فلاحی اسکیموں سے لیکر امن و سلامتی کے محاذ پروزیراعظم نریندرمودی کے انقلابی اورجرأتمندانہ اقدامات کی بدولت بھارتیہ جنتاپارٹی آج ہرکسی کی پسندیدہ پارٹی ہے۔

 

جی کشن ریڈی نے کہاکہ یہ چناؤ ایم ایل اے تک محدود نہیں بلکہ یہ جموں و کشمیر کے مستقبل ،بھائی چارے ،امن و سکون کے لئے ہیں اوراس کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کا جتنا لازمی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ ڈوڈہ میں وزیراعظم نریندرمودی کی چناوی ریلی میں جس طرح ہرطبقے نے بلالحاظ مذہب وملت شرکت کی اس نے بھارتیہ جنتاپارٹی کے تئیں لوگوں کی محبت اور بڑھتی مقبولیت کوظاہرکیاہے۔اُنہوں نے کہاکہ بڑی تعداد میں مسلم سماج اورمسلم نوجوانوں نے وزیراعظم نریندرمودی کی ریلی میں شرکت کی جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ جموں وکشمیرکے لوگ امن وامان ،ترقی اور خوشحالی کے اس سفر کو مزید رفتار دیناچاہتے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ ڈوڈہ میں زبردست عوامی بھیڑ نے بھاجپامیں نیاجوش بھردیاہے۔
اُنہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کی مقبولیت کی بنیادی وجہ پارٹی کے ترقیاقی نظریئے پرتوجہ ہے کیونکہ پارٹی نے نئے  جموں وکشمیر کے بارے میں بات کی اور ترقی کی بات کی جبکہ تین خاندانوں نے اپنے بچوں کیلئے کام کیااورجموں وکشمیرکے بیٹوں وبیٹیوں کیلئے کوئی کام نہیں کیا۔اُنہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے دورے میں جس قدر ڈوڈہ، کشتواڑ، رام بن ودیگر علاقوں سے لوگوں نے ریلی میں شرکت کی پارٹی ان تمام لوگوں کاطے دل سے شکریہ اداکرتی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ پارٹی پراُمیدہے کہ پہلے مرحلے میں ہم بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے۔اُنہوں نے کہاہ وزیر اعظم نریندر مودی دوسرے مرحلے اورتیسرے مرحلے میں بھی آئیں گے۔اُنہوں نے جانکاری دی کہ 20ستمبر کو پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا جموں آرہے ہیں اور توقع ہے وہ یہاں روڈشو کریں گے جس کیلئے انتظامات کئے جارہے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راجناتھ سنگھ بھی جموں وکشمیرآئیں گے۔
اُنہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کامنشور دیکھ کر کانگریس، نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی جیسوں کے منہ بند ہوگئے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے منشور میں ترقی اور نیشنل کانفرنس، کانگریس کے منشورمیں تباہی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ بھاجپا روشن مستقبل کی عہدبندہے جبکہ دوسری جماعتیں جموں وکشمیرکو پھر سے تاریکی میں دھکیلناچاہتی ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی جو کہتی ہے وہ کرتی ہے کیونکہ اورہم وعدوں پرنہیں بلکہ اپنے کام پرووٹ مانگ رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا’’ہم وعدہ کرنے سے ووٹ نہیں ما نگ رہے ،ہم نے ان پانچ دس سال میں جو کام کیا اس کی بنیاد پر ووٹ مانگ رہے ہیں‘‘۔اُنہوں نے کہا’’ہم کھوکھلے وعدے نہیں کر رہے ،ہمیں پوری اْمید ہے کہ لوگ ذات ،پات، رنگ و نسل ،مذہب سے اوپر اٹھ کر بھارتیہ جنتا پارٹی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے۔
اُنہوں نے کہا’’جموں وکشمیر کے سبھی نوجوانوں ،کسانوں کی اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ وہ سیاست سے اٹھ کر جموں وکشمیر کو بچانے کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جتائیں۔اُنہوں نے یہ کہتے ہوئے اپنی بات ختم کی کہ ’’جموں وکشمیر کی بچایئے،بھارتیہ جنتا پارٹی کو جتائیے‘‘۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا