بی جے پی کی پراکسی حکومت نے ادھم پور کے دور دراز علاقوں کو نظر انداز کیا: رتن لال گپتا

0
60

لوگوں سے اتحاد کے امیدوار سنیل ورما کو ووٹ دینے اور حمایت کرنے کی اپیل کی

لازوال ڈیسک
مجالٹا؍؍ صوبائی صدر جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) رتن لال گپتانے موجودہ حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ ضلع ادھم پور کے دیہی علاقوں بالخصوص مجالٹا بلاک کو مکمل طور پر نظر انداز کر رہی ہے، اور لوگوں کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادھم پور مشرقی اسمبلی حلقہ کے لئے این سی کانگریس اتحاد کے امیدوار سنیل ورما کی حمایت میں سلسلہ وار میٹنگوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔

https://jknc.co.in/
سینئر این سی لیڈر نے کہا کہ یہ انتہائی ستم ظریفی ہے کہ بی جے پی کی ڈبل انجن حکومت ملک بھر میں مساوی ترقی کے بلند و بانگ دعوے کرتی رہتی ہے، جبکہ زمینی حقیقت کچھ اور ہی بتاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سچ یہ ہے کہ موجودہ دور حکومت میں دیہی علاقوں کو بڑی حد تک نظر انداز کیا گیا ہے، جس میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آئی۔انہوں نے کہاکہ دیہی ادھم پور میں خوفناک حالات ان نظرانداز شدہ علاقوں میں ترقی لانے میں حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہیں۔

 

عوامی بنیادی ڈھانچے کی سنگین حالت کو اجاگر کرتے ہوئے، رتن لال گپتا نے انتظامیہ پر تنقید کی کہ وہ انتہائی بنیادی ترقیاتی منصوبوں کو بھی شروع کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے ادھم پور اور دھار کے درمیان ٹراما سینٹر جیسی ضروری سہولیات کی عدم موجودگی کی نشاندہی کی، جس سے لوگوں کو طبی ہنگامی حالات میں خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ لوگوں کو صحت کی دیکھ بھال اور طبی سہولیات کی شدید کمی کے ساتھ مشکلات میں ڈالا ہے ۔
اس دوران سنیل ورما نے زور دے کر کہا کہ لوگوں کو درپیش مشکلات کے باوجود حکومت نے ان کی جدوجہد پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ یہاں تک کہ وزیر اعظم نریندر مودی ڈوڈہ میں اپنی ریلی کے دوران فرضی کامیابیوں پر فخر کرتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ دور دراز علاقوں کے لوگ اب بھی بنیادی سہولیات کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔اس موقع پر نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے دیگر سرکردہ لیڈران نے بھی تبادلہ خیال کیا ۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا