گنڈ گاندربل ، رام بن او راودھمپور میں ٹراما مراکز کیلئے 102اَسامیاں وجود میں لائیں

0
0

لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقدہ ایس اے سی کی میٹنگ کے دوران گنڈ گاندربل ، رام بن اور اودھمپور میںتین ٹراما مراکز کے لئے مختلف زمروں کی 102 اسامیاں (34اسامیاں فی مرکز) وجود میں لانے کو منظوری دی گئی ہے۔واضح رہے کہ صحت و خاندانی مرکزی وزارت نے مرکزی معاونت والی سکیم کے تحت جموں وکشمیر میں قومی شاہراہوں کے نزدیک سرکاری ہسپتالوںمیں 10ٹراما مراکز کو منظور ی دی ہے تاہم سات مراکز میں ہی اضافی اسامیاں وجود میں لائی گئیں اورمزید تین مراکز کو انٹرنل انتظامات کے تحت کام کاج ہو رہا تھا۔تین مراکز میں اضافی اسامیاں وجود میں لانے سے ان کے کام کاج میں مزید بہتری آئے گی ۔ہر ایک مرکز کے لئے 8سپیشلسٹ اور تین میڈیکل آفیسر وجود میں لائے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا