جو لوگ کبھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے تھے اب وہ بی جے پی کے منظور نظر ہیں:ڈاکٹر فاروق عبداللہ

0
0

جموں کشمیر میں دفعہ 370 کی منسوخی کے باوجود ملی ٹینسی برقرارہے

مختار احمد

https://jknc.co.in/

گاندربل؍؍ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سرپرست ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اتوار کو بی جے پی کی زیرقیادت مخلوط حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کبھی "پاکستان زندہ باد” کے نعرے لگاتے تھے وہ اب اس پارٹی کے ساتھ اتحاد کر رہے ہیں۔واضح رہے ڈاکٹرفاروق عبداللہ عمر عبد اللہ کے حق میں گاندربل میں انتخابی پرچار کر رہے تھے

 

 

 

۔انہوں نے مزید کہاکہ جو لوگ پہلے ‘پاکستان زندہ باد’اور یہاں نظام مصطفی جیسے نعرے لگاتے تھے وہ اب بی جے پی اور آر ایس ایس کے ساتھ جڑ گئے ہیں۔جب عبد اللہ سے وزیر اعظم نریندر مودی کے اس الزام کے بارے میں پوچھا گیا کہ اگر این سی-کانگریس اتحاد جموں کشمیر میں اقتدار میں آتا ہے تو وہ وادی میں دوبارہ دہشت گردی کو ہوا دے گا، فاروق عبداللہ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی جموں و کشمیر پر حکومت کر رہی ہے، وہ ہمیشہ الزام لگاتے رہے ہیں کہ دہشت گردی کے لیے آرٹیکل 370 ذمہ دار ہے، لیکن اب آرٹیکل 370 ہٹا دیا گیا ہے تو آخر، دہشت گردی اب بھی کیوں جاری ہے اور ابھی بھی عام لوگوں کے ساتھ ساتھ فوجی بھی ملی ٹینٹوں کے حملوں کا شکار بن رہے ہیں۔عبداللہ نے اسمبلی انتخابات سے عین قبل انجینئر رشید کی جیل سے رہائی پر بھی سوال اٹھایا اور دعویٰ کیا کہ رشید بی جے پی اور آر ایس ایس کے ساتھہیں۔انہوں نے کہاانجینئر رشید کو الیکشن سے پہلے اس لئے رہا کیا گیا تاکہ وہ یہاں کے لوگوں کو تقسیم کر سکیں۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا