محکمہ کے خاطر مختلف زمروں کی 464نئی اسامیاں وجود میں لانے کو بھی ملی منظوری
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍گورنر ستیہ پال ملک کی صدارت میں منعقدہ ایس اے سی کی میٹنگ کے دوران رجسٹریشن ایکٹ 1908 ( سینٹرل ایکٹ ) جو اب 31؍اکتوبر 2019ء کے بعد جموں وکشمیر پر بھی لاگو ہوگا کے تحت ایک نئے ڈیپارٹمنٹ آف رجسٹریشن کے قیام کو منطوری دی ہے ۔یہ محکمہ مال محکمہ کے انتظامی کنٹرول میں کام کرے گا۔محکمہ رجسٹریشن کو چالو کرنے اور جائیداد سے متعلق دستاویزات کی رجسٹریشن کے لئے اس محکمہ کے خاطر مختلف زمروں کی 464نئی اسامیاں وجود میں لانے کو منظوری دی گئی۔ان اسامیوں میں سینئر لا ٔ کی ایک اسامی ، ہیڈ کوارٹر کی تین اسامیاں ، پروگرام منیجر کی ایک اسامی ، لیگل اسسٹنٹ کی دو اسامیاں ، جونیئر سکیل سٹوگرافر کی تین اَسامیاں ، ڈرائیور کی ایک اسامی ، آڈر لی کی 8اَسامیاں ، رجسٹرارز، ڈی ای او ، ریڈر ، جونیئر اسسٹنٹ اور ضلع سطح کے دفتر کے لئے 22،22اسامیاں جبکہ سب ڈویژنل سطح کے دفتر کے لئے رجسٹرار ، ڈیٹا اَنٹری اوپریٹر، ریڈر ، جونیئر اسسنٹ اور آڈرلیز کی 67،67اسامیاں شامل ہیں۔ایس اے سی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروں ، سب ڈویژن مجسٹریٹوں اور اسسٹنٹ کمشنر ریوینو کی تعیناتی کو بھی منظور ی دی ہے تاکہ وہ اپنے اپنے حدسود رجسٹرارز او رسب رجسٹرارز کے اختیارات عملا سکیں۔