اردو اکیڈمی کی تشکیل جلد از جلد ہو:محمد اقبال
رانچی:اردو کی بقا اور اس زبان کی ترویج و اشاعت کے حوالے سے انجمن فروغ اردو صوبائی سطح پر مسلسل کام کرتی رہی ہے۔اردو طلبا کی حوصلہ افزائی کا معاملہ ہو یا مواد کی عدم دستیابی کا،اس سوسائٹی کی بنیادی خوبی یہی ہے کہ یہ کام پر دھیان دیتی ہے۔
https://www.urduitacademy.com/
گزشتہ روز انجمن فروغ اردو کی ٹیم نے وزیر اقلیت جناب حفیظ الحسن سے ملاقات کی اور جھارکھنڈ میں اردو اکادمی کی تشکیل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ بہار سے الگ ہونے کے بعد جھارکھنڈ میں بھی اردو اکیڈمی قائم ہونی چاہیے لیکن چوبیس سال گزرنے کے باوجود یہ کام نہ ہو سکا لیکن جناب حفیظ الحسن نے یقین دہانی کرائی کہ اس ماہ میں ان شاءاللہ اردو اکیڈمی کے حوالے سے اچھی خبر سننے کو ملے گی۔انجمن فروغ اردو کے ٹیم نے اردو کے حوالے سے کئی اہم مسائل پر بھی باتیں کی۔انجمن فروغ اردو کی جانب سے جن لوگوں نے ملاقات کی ان میں انجمن فروغ اردو کے صدر محمد اقبال،خازن حافظ محمد دانش ایاز،سیکریٹری محمد غالب نشتر،خصوصی ممبر ڈاکٹر محمد مکمل حسین،ڈاکٹر شگفتہ بانو،رازدہ خانم وغیرہ کے نام خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔