نیا جموں اور نیا کشمیر بی جے پی کا خواب ہے: انوراگ ٹھاکر

0
0

لازوال ویب ڈیسک

جموں،  بی جے پی کے سینئر لیڈر اور رکن پارلیمان انو راگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ نیا جموں اور نیا کشمیر بی جے پی کا خواب ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے جموں و کشمیر میں علاحدگی پسندی اور ملی ٹنسی سے متعلق سرگرمیوں کو70 فیصد تک کم کر دیا ہے جبکہ پتھر بازی کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے موصوف رکن پارلیمان نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

 

http://www.uniurdu.com/

انہوں نے کہا: ‘نیا جموں اور نیا کشمیر بی جے پی کا خواب ہے ہم نے جموں وکشمیر میں علاحدگی پسند اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کو 70 فیصد تک کم کر دیا ہے جبکہ پتھر بازی کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے’۔

ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر میں خوشحالی تو آئی ہی ہے اب پاکستان زیر قبضہ جموں وکشمیر کے لوگ بھی بھارت کا حصہ بننا چاہتے ہیں’۔

مسٹر ٹھا کر نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت میں ہی ریکارڈ تعداد میں سیاح جموں و کشمیر آئے ہیں۔

علاحدگی پسندوں کے الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘جمہوریت کی یہ خاصیت ہے کہ کوئی بھی الیکشن لڑ سکتا ہے، یہ لوگ بلٹ چھوڑ کر بیلٹ کی طرف آ رہے ہیں ان کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے’۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ‘بی جے پی کا ایک اچھا کارکن وزیر اعلیٰ بن سکتا ہے جس طرح ملک کی راجستھان، مدھیہ پریدش جیسی ریاستی میں دیکھا گیا’۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا