لازوال ویب ڈیسک
انجمن خیرالاسلام اردو گرلز ہائی اسکول تھانہ میں جماعت پنجم تا ہشتم کی طالبات نے ذوق وشوق کے ساتھ ”خوشگوار سنیچر” منایا۔ جس میں اسکول کی طالبات نے آرٹ اور کرافٹ کے ذریعہ اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
اسکول کی انچارج ہیڈ مسٹریس محترمہ حلیمہ باگل کوٹے صاحبہ نے حکومت مہاراشٹر کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق اساتذہ اور طالبات کی رہنمائی کرتے ہوئے بتایا کہ نئی تعلیمی پالیسی کے پیش نظر طالبات کی ہمہ گیرنشوونمانیزتعلیم وتعلم کے عمل کو پر لطف بنانے کی غرض سے اسکولی سطح پر ایسی سرگرمیوں کا انعقاد اشد ضروری ہے جن سے طالبات کی شخصیت کی بہترین نشوونما ہو سکے ۔اوران میں باہمی ہمدردی و تعاون جیسی اعلی قدروں کا فروغ ہو۔اپنی دلچسپی اور شوق کے مطابق اساتذہ کی نگرانی میں انٹر کلاس مختلف سرگرمیاں منعقد کی گئیں تا کہ طالبات میں خود اعتمادی پروان چڑھے۔ منطقی طرز فکر اور تخلیقی صلاحیتیں نمو پاسکیں۔