سیدہ تبسم کی آمد پر غیر طرمی مشاعرہ

0
0

لازوال ڈیسک

میسور ؍؍ممبئی کی معروف ادیبہ و شاعرہ سیدہ تبسم منظور کی میسور میں آمد پر فیضانِ اردو ادب کی جانب سے ایک غیر طرمی مشاعرہ کا انعقاد بروزِ ہفتہ 7ستمبر بمقام اعظم بیت المال لائبرری بعد نمازِ مغرب کیا گیا۔شعبہ اردو جامعہ میسور کے سابق صدر پروفیسر مسعود سراج ادیبی کی صدارت میں مہمان شاعر ہ سیدہ تبسم منظور ،کولار سے تشریف لائی ہوئی طلعت شبنم اور رکنِ اکادمی تنویر احمد، کنیگل کے علاوہ مقامی شعراواکرام میں سید احمد راحل حکیم سعید، ڈاکٹر عرفان ریاضی، مرزا عباس علی نواز، نوجوان اُبھر تے شاعر خالد نسیم اور مومنہ مختار صوفی، اثر سعید کی نظامت میں اپنا اپنا منتخب کلام سنا کر با ذوق سامعین سے داد حاصل کیا۔
پروگرام کا آغاز سید احمد راحل نے آیاتِ ربانی سے کیا اور حکیم سعید نے نعتِ شریف کا نذرانہ پیش کیا،

https://awaznewsnetwork.com/

صدر فیضانِ اردو مومنہ مختار نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے ضلع میسور سے اردو اکادمی میں نمائندگی نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا۔یہ شہر علمی گہوارہ ہونے کے باوجود یہاں سے ایک بھی رکن نہ ہونے پر تعجب کا اظہار کیا۔پروفیسر عتیق الرحمٰن نے تمام شعراء کی اور پروفیسر صفی ناز نے شاعرات کی گُل پوشی اور شال پوشی کی۔ ڈاکٹر عتیق احمد نے سیدہ تبسم منظور کا تعارف کرایا۔ پروفیسر مسعود سراج نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اردو پڑھیں اردو میں ذوق بڑھائیں اور اردو محفلوں میں شامل ہوتے رہیں۔ صدرِمحترم پروفیسر مسعود سراج کو فیضانِ اردو ادب سے اعزاز بدست پروفیسر ریاض احمد اور کنویز نعمت اللہ خان سے کیا گیا۔مہمان شاعرہ سیدہ تبسم منظور کی خدمت میںمومنہ مختار اور پرو فیسر صفی ناز نے تہنیت اور معروف مصور و خطاط عباس شریف کی خوبصورت پینٹنگ خود عباس شریف اور نعمت اللہ خان نے پیش کی۔فیضانِ اردو ادب کی نائب صدر پروفیسر صفی ناز نے مہمانوںکا،سامعین کا،منتظمین کا اور پریس رپورٹرس کا شکریہ ادا کیا۔

https://lazawal.com/?cat=7

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا