مفتی اسمٰعیل قاسمی MLA کی ناسک میں ریاستی گورنر رادھا کرشنن سے ملاقات

0
0

اوقاف کو 1995 ایکٹ کے تحت بحال رکھنے مالیگاؤں کو ضلع ڈکلئیر کرنے، پاور لوم کیلئے حکومتی اسکیم، نتیش رانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

(خیال اثر)

مالیگاؤں مجلس اتحاد المسلمین کے مقامی رکن اسمبلی مفتی اسمٰعیل آج ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے ناسک کلکٹر آفس پہنچے جہاں ریاست کے گورنر آۓ ہوئے ہیں اس موقع مفتی اسمٰعیل قاسمی نے میڈیا میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج گورنر ناسک کے دورہ پر ہیں سب سے پہلے انھوں نے آمدار اور ممبر آف پارلیمنٹ کے ساتھ بیٹھے ہر علاقے کے آمدار ،خاصدار نے اپنے مسائل کو پیش کیا، مَیں نے مالیگاؤں کے تعلق سے بات کی کہا کہ یہ مالیگاؤں ٹیکسٹائل سٹی ہے سب سے زیادہ سادہ پاور لوم یہاں ہے حکومت کی طرف سے جو اسکیم جاری ہوتی ہے وہ ائیرجیٹ واٹر جیٹ جیسے پاور لوم کیلئے جاری ہوتی ہے سادے پاور لوم کیلئے کوئی ایسی اسکیم نہیں ہے جس سادے پاور لوم والوں کو فائدہ ہو،

https://www.youtube.com/

اس لیے آپ گورنر سے گزارش ہے کہ آپکی طرف سے حکومت سے ایسی کوئی اسکیم سادے پاور لوم کیلئے ہو یہ لوگ بھی اپنی روزی روٹی کیلئے مستحکم ہوسکے، تقریباً دیڑھ دو سال سے مسلسل مندی ہے ان بنکروں کے پاس اپنا جمع رقم ختم ہوگئی ہے لوگ مزدوری کے موڑ پر آچکے ہیں دوسرا بات یہ کہی کہ مالیگاؤں سینٹرل اور آوٹر ملاکرکے دس لاکھ سے زائد آبادی ہیں لیکن مالیگاؤں کو ابھی تک ضلع ڈکلئیر نہیں کیا گیا ہے اور ضلع نہ ڈکلئیر ہونے کی وجہ سے ضلع جیسی جو سہولیات ہوتی ہیں ان ساری سہولتوں سے مالیگاؤں محروم ہیں مالیگاؤں کو اب ضلع بنایا جائے کیونکہ اب ضلع بنانے میں کوئی رکاوٹ نہیں رہ گئی ہے ایڈیشنل ایس پی، ایڈیشنل کلکٹر، سیشن کورٹ وغیرہ سارے محکمے یہاں موجود ہے اسی کی بدقسمتی رہی کہ 2006 اور 2008 کا بم بلاسٹ ہوا تھا

اس وقت سول ہاسپٹل کہہ کرکے ایک عمارت دی گئی لیکن ضلع نہ ہونے کی وجہ سے ضلع جیسی سہولیات میسر نہیں ہے تیسری بات یہ کہی پورے مہاراشٹر میں اسمبلی الیکشن سر پر ہے اور ہمیں ایسا اندیشہ ہے الیکشن سے قبل مہاراشٹر میں ہندو مسلم فساد کرنے کی سازش ہورہی ہے پچھلے دنوں ہمارے پیغمبر محمد صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گئی اور اس مدعے کو لے کرکے مسلمان بہت بے چین تھا اب اسمبلی ہاؤس کے اجلاس ہونے والے نہیں ہیں آپ گورنر ہے اور آپ کو اختیار ہے اگر کوئی ممبر آف لیجسلٹیو MLA ہاوس کے باہر کوئی غیر پارلیمانی زبان استعمال کرتا ہے جس کی وجہ سے دو سماج کے درمیان فساد ہو اس صورت میں آپ کو اختیار ہے 1951 کی ایکٹ کے مطابق آپ اسکی ممبری ردّ کرسکتے ہیں مَیں یہ لیٹر دے رہا ہوں اور آپ سے گزارش کرتا ہوں کہ آپ اس ضمن میں اپنی طرف سے ایسی کاروائی کرے گے مہاراشٹر میں رہنے والوں کو انصاف ملا یہ دیکھائی دیں، اسی طرح مسلمانوں کو حکومت کی اسکیموں سے فائدہ نہیں ہوتا ہے لیکن جو اوقاف کی املاک ہیں اسکا سیدھا فائدہ مسلمانوں کو ملے اور مسلمانوں کو ہی اس پر اختیار ہو، بہت سارے مسلمانوں کے مسائل تعلیمی، سماجی ،جسمانی، وقف کی آمدنی سے حل ہوسکتے ہیں یہ وقف ترمیم بل لایا گیا ہے ہم اسکی مذمت کرتے ہیں اور جوائنٹ پارلیمانی کمیٹی سے یہ گزارش کرتے ہیں جیسے 1995 ایکٹ کے حال پر جاری تھا اسکو اسی حالت پر رکھا جائے، اسی طرح مفتی اسمٰعیل قاسمی ناسک سے اورنگ آباد پہنچے، جہاں ایک تقریب کے دوران آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے مہاراشٹر میں ہونے اسمبلی الیکشن 2024 پر پانچ امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جس میں امتیاز جلیل، اورنگ آباد سے مفتی اسمٰعیل قاسمی مالیگاؤں، دھولیہ سے فاروق شاہ، سولہاپور سے فاروق شاہ اور ممبئی سے رئیس لشکریا رہے گے مفتی اسمٰعیل قاسمی کے ساتھ یوسف الیاس، ڈاکٹر خالد پرویز، خورشید گائیڈ، عتیق لوکھنڈ والا، حافظ عبداللہ، خالد سکندر وغیرہ موجود تھے

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا