آج بیدر میں گنیش اٹھائے جائیں گے، راستہ ہوں گے تبدیل ، توجہ دیں :ایس پی بیدر

0
0

(محمدیوسف رحیم بیدری)

بیدر۔  بیدر ایس پی جناب پردیپ گنٹی نے آج ڈپٹی کمشنر بیدر کو ایک مکتوب لکھ کر کہاہے کہ بیدر شہر میں 11؍ستمبر کو گنیش وسرجن کاعظیم الشان جلوس 12؍بجے دن شروع ہوگا۔ گنیش جلوس شہر بیدر کے اہم راستوں سے نکلے گا۔ جیسے بھالکی بیدر شاہراہ سے کلاسک ڈھابا، نیا بس اسٹائنڈ ، مڑیوال چوک، ہرلیہ چوک ، شیواجی چوک ، امبیڈکر سرکل،اور مہاویر چوک تک اسی طرح بیدر۔ منہلی راستے سے ایک جلوس آکر بی جے چوک (بوم گونڈیشور چوک) ، بسویشور سرکل، چوبارہ، گاوان چوک، ڈی سی مکان، سدھارتھ کالج کراس سے ہوتے ہوئے کندگوڑ بریج کے پاس گنیش وسرجن ہوگا۔ ایس پی بیدر کے مطابق گنیش وسرجن میں ہزاروں لوگ شریک ہوتے ہیں، اسلئے گنیش وسرجن کے وقت ٹریفک کے انتظامات لازمی ہوجاتے ہیں۔ لہٰذا 12؍بجے دن سے وسرجن ختم ہونے تک ٹریفک انتظامات درج ذیل طریقے سے ہوںگے۔

https://hyderabadpolice.gov.in/
1۔ حیدرآباد سے آنے والی بسیں ، گمپارنگ روڈ۔ اولڈ آرٹی اودفترکے سامنے سے ہوتے ہوئے بس اسٹائنڈ پہنچیں گی
2۔ اوراد سے آنے والی بسیں گردوارہ گیٹ سے بیدر بس اسٹائنڈ میں داخل ہوں گی۔
3۔ حیدرآباد سے بھالکی اور اوراد جانے والی گاڑیاں ۔ حیدرآباد آوٹررنگ روڈ سے جائیں گی۔
4۔ چامبول دیہات سے کندگوڑ بریج سے ہوتے ہوئے بیدر آنے اور بیدر سے چامبول جانے والے تمام بس ؍لاری ؍اوردیگر گاڑیاں سنت پور۔ کاؤٹھا کے ذریعہ جانے کاموقع رہے گا۔ عوام الناس اس کو نوٹ کرلیں ۔ تاکہ ٹریفک میں خلل واقع نہ ہو۔

https://lazawal.com/

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا