370ہٹنے کے بعد درج فہرست ذات کے بدلے حالات:ڈاکٹر دویندرمنیال

0
0

کہابھارتیہ جنتاپارٹی سرکارآنے کے بعدجموں وکشمیرمیں حقیقی معنوں میں جمہوریت بحال ہوئی اورہرطبقے کواس کے آئینی حقوق ملے

لازوال ڈیسک
جموں؍؍بھارتیہ جنتاپارٹی نے آج کہاکہ دفعہ370کے خاتمے کے بعد درج فہرست ذات کی زندگی بدل گئی کیونکہ ستربرسوں سے آئینی حقوق سے محرومی کے بعد انہیں تمام طرح کے حقوق مودی دورمیں ملے۔اُنہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کے سنکلپ پتر2024میں کئے گئے وعدوں کے وفاہونے کے سماج کے اس کمزورطبقے کی زندگی اورآسان ہوجائے گی۔
آج یہاں بھارتیہ جنتاپارٹی الیکشن میڈیا سینٹر جموں میں پارٹی جنرل سیکریٹری اوررام گڑھ اسمبلی حلقہ سے پارٹی اُمیدوار ڈاکٹر دیویندر منیال نے میڈیا انچارج ڈاکٹر پردیپ مہوترا اورپارٹی ترجمان بلیبر رام رتن کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آنے والی بھارتیہ جنتاپارٹی نے ایس سی سماج کی فلاح وبہبودکیلئے ایک جامع خاکہ تیارکیاہے۔اُنہوں نے کہاکہ5اگست2019کافیصلہ تاریخ سازتھاجب جموںوکشمیرسے دفعہ370اور35اے کے خاتمے کے بعد جموں وکشمیرمیں حقیقی معنوں میں جمہوریت بحال ہوئی۔اُنہوں نے کہاکہ این سی، پی ڈی پی اورکانگریس نے یہاں سے دفعہ370ختم نہیں ہونے دیااورسماج کے کمزورطبقوں کو ان کے آئینی حقوق سے محروم رکھا۔
اُنہوں نے کہاکہ حیران کن طورپرشیخ عبداللہ جنہوں نے والمیکی سماج کو یہاں صفائی کے کام کے لئے لایا لیکن 70 برسوں سے وہ اپنی خدمات انجام دینے کے باوجود تمام طرح کے حقوق سے محروم رکھے گئے۔اُنہوں نے کہاکہ دفعہ370کے خاتمے کے بعد انہیں انہیں ایس سی کا درجہ دیاگیا اور اب ایس سی درجے کے تحت آٹھ فیصد ریزرویشن کا فائدہ انہیں ملے گا۔اُنہوں نے کہاکہ آج انکا بچہ ڈاکٹر بننے کا جواب دیکھ سکتا ہے کیونکہ مودی حکومت نے ان کے ساتھ چل رہے دہائیوں پرانے امتیازی سلوک کاخاتمہ کیاہے۔

https://jkbjp.in/
اُنہوں نے کہاکہ اسکولوں ،کالجوں میں ایس سی طبقہ کواب بھرپورنمائندگی مل رہی ہے اورجموں وکشمیرمیں بشمول ایمز14میڈیکل کالج ہیں جہاں ملازمتوں میں ایس سی طبقہ کو اپناحق مل رہاہے۔ایمز جموں میں ہزاروں نوجوانوں کوروزگارملاہے۔اُنہوں نے مغربی پاکستانی مہاجرین کوحقوق ملناایک تاریخی قدم بتاتے ہوئے کہاکہ یہ طبقہ اپنے ہی ملک میں شہری حقوق سے محرومی کی زندگی جی رہاتھا لیکن آج دفعہ370ہٹنے کے بعد یہ رفیوجیز طبقہ کو سب سے زیادہ فائدہ ملے ہیں ۔
ڈاکٹر منیال نے کہاکہ مودی سرکار آنے کے بعد2014پنشن اسکیم کو پانچ گنا بڑھایابھاجپاسنکلپ پترمیں اسے مزید تین گنا بڑھانے کاوعدہ ہے۔اُنہوں نے کئی سرکاری اسکیموں جیسے آیوشمان کارڈ، پی ایم اے وائی، کسان سمان ندھی یوجناکاذکرکرتے ہوئے کہاکہ تمام سرکاری اسکیموں سے ایس سی سماج کابڑاطبقہ مستفیدہوتاہے۔اُنہوں نے ایس سی زمرے کے تحت کشمیرمیں تعینات ملازمین کے ٹرانسفرمسئلے پرسنکلپ پترمیں جامع منصوبے کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ انہیں اپنے گھریلواضلاع میں تعینات کرنے کیلئے جامع ٹرانسفرپالیسی لائے جائے گی۔ساتھ ہی ملازمین کوپروموشن میں ریزرویشن دی جائے گی جوان کادیرینہ مطالبہ ہے۔
ڈاکٹردویندرمنیال نے کہاکہ یہ تمام فلاحی اسکیمیں جموں وکشمیرکے کمزورطبقہ جات تک دفعہ370کے خاتمے کی بدولت پہنچ پائی ہیں ساتھ ہی اُنہوں نے خبردارکیاکہ نیشنل کانفرنس اور کانگریس پھر سے یہ تمام حقوق چھیننے کی سازشیں رچ رہی ہیں جنہیں سماج چنائومیں اس کاسخت جواب دے گا۔اُنہوں نے کہاکہ ایس سی طبقہ بڑھ چڑھ کر انتخابات میں حصہ لے گا اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو کامیاب بنائے گا تاکہ این سی کانگریس کے دوآئین اور دونشان کے منصوبے کوناکام بنایاجاسکے۔اُنہوں نے کہاکہ ایس سی سماج آج بھارتیہ جنتاپارٹی سے خوش ہے کیونکہ بھاجپانے کام کرکے دکھایااور سنکلپ پترمیں بھی ایک جامع منصوبہ ہے جس کے تحت ایس سی سماج کی زندگیاں بدل جائیں گی۔

https://lazawal.com/?cat=3

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا