نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے منشور سے بغاوت کی بو آرہی ہے :ترون چگ

0
0

کہادفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا باب شروع ہوا ،امن قائم ہوا

یواین آئی

جموں؍؍بھارتیہ جنتاپارٹی کے قومی جنرل سیکریٹری ترون چگ نے اتوار کے روز کہاکہ نیشنل کانفرنس ، کانگریس کے الیکشن منشور سے بغاوت کی بو آرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسے لگ رہا ہے کہ این سی کانگریس کا منشور جموں وکشمیر میں نہیں بلکہ ’آئی ایس آئی‘ کے ہیڈ کواٹر میں ٹائپ ہوا ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے راجوری میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ’’جموں وکشمیر کے لوگ وزیر اعظم نریندر مودی سے بے حد محبت کرتے ہوتے ہیں دوسری طرف وہ عبداللہ، مفتی اور گاندھی خاندانوں سے نفرت کرتے ہیں جنہوں نے جموں وکشمیر کو لوٹا ہے اور اب لوگوں نے ان کو مسترد کیا ہے‘‘۔

https://jkbjp.in/
بھاجپا جنرل سیکریٹری کے مطابق نیشنل کانفرنس اور کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں ملی ٹینٹوں کی جیلوں سے رہائی کا وعدہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ جن لوگوں نے جموں وکشمیر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کیا انہیں جیلوں سے رہا کرنے کا وعدہ ناقابل برداشت ہے۔ان کے مطابق منشور میں پہاڑی اور گوجر بکروال طبقے سے وابستہ کنبوں کو ایس ٹی درجہ واپس لینے کی بھی بات کئی ہے۔
ترون چگ نے کہا :’’تاریخی جگہوں کے نام پر تبدیل کرنے کا بھی کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے وعدہ کیا ہے جس کو برداشت نہیں کیا جائے گا‘‘۔‘دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں ہوئی ترقی کو سراہتے ہوئے جنرل سکریٹری نے کہا: ’’دفعہ 370 کی تنسیخ کے بعد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کا نیا باب شروع ہوا ہے،خطے میں ترقی کا نیا باب رقم ہو رہا ہے، امن قائم ہوا ہے اور کورپشن کی دکان بند ہوئی ہے جو اب کبھی بھی نہیں کھلنے والی ہے’۔انہوں نے کہا: ‘بی جے پی حکومت کے تحت جموں و کشمیر کے لوگوں کے حقوق اور پہاڑی، گجر اور بکروال طبقے کے لوگوں اور خواتین کے حقوق کو تحفظ ملا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘جموں و کشمیر کے لوگ آج ترقی، امن، خوشی و خوشحالی کے دور سے گذر رہے ہیں، ہمیں اس کو آگے بڑھانا ہے’۔

https://lazawal.com/?cat=20

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا