صوبت علی نے کئی علاقوں کا دورہ کر کے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے
لازوال ڈیسک
جموں// ڈی پی اے پی (ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی) کے سینئر لیڈر اور جے ایم سی کے سابق کونسلر، صوبت علی چودھری، جو 75- بہو گاندھی نگر اسمبلی حلقہ سے ڈی پی اے پی کے امیدوار ہیں، نے اتوار کو سینک کالونی، چواہدی، بھٹنڈی اور سنجواں کے بہت سے لوگوں سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کئی علاقے جات کے لوگوں کے مسائل سنے۔ ان علاقوں کے لوگوں نے ڈی پی اے پی رہنما کو بتایا کہ انہیں پانی کے بحران کا بری طرح سامنا ہے۔وہیں صوبت علی کو بتایا گیا کہ ان میں سے اکثر علاقوں میں پانی کی سپلائی 6 سے 7 دن بعد ہوتی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں کے مکین مہنگے داموں پانی کے ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں۔
اس موقع پر لوگوں کی طرف سے صفائی ستھرائی، ناقص گلیوں اور نالیوں وغیرہ سے متعلق کئی دیگر مسائل بھی اٹھائے گئے۔ وہیں صوبت علی نے عوام سے کہا کہ وہ باہو حلقہ کے لوگوں کی بہتر زندگی کو یقینی بنانے کے لیے اسمبلی کا الیکشن لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اپنے حلقے کے لوگوں کو بنیادی سہولیات جیسے پانی اور بجلی کی مناسب فراہمی وغیرہ کی کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
https://twitter.com/DPAP_office?ref_src=twsrc%5Egoogle%7Ctwcamp%5Eserp%7Ctwgr%5Eauthor
صوبت علی نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر میں بطور وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کے دور حکومت میں ریکارڈ ترقی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل شفٹ کا کام آزاد کی وڑنری قیادت نے شروع کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پی اے پی امیدواروں کی جیت جموں و کشمیر میں ترقی کے ایک نئے دور کو یقینی بنائے گی۔دریں اثناء عوام نے صوبت علی پر اعتماد کا اظہار کیا اور اچھے مارجن سے جیتنے کا یقین دلایا۔
ان کا کہنا تھا کہ حلقہ سے پہلے آنے والے نمائندے عوام کی پہنچ سے دور رہے اور ایسے عوامی لیڈر کی ضرورت ہے جو عوام کو آسانی سے میسر ہو۔ اس موقع پر بہت سے لوگوں نے ڈی پی اے پی میں شمولیت اختیار کی اور صوبت علی نے پارٹی میں ان کا استقبال کیا۔