چین کا ہانگ کانگ کی لیڈر کیری لام کو تبدیل کرنے کی تیاری

0
0

ہانگ کانگ، 23 اکتوبر (یواین آئی) ہانگ کانگ میں جمہوریت کی حمایت میں مہینوں سے جاری احتجاج و مظاہرہ کے ختم ہونے کے بعد چین اب ہانگ کانگ کی لیڈر کیری لام کو ہٹا کر ان کی جگہ عبوری چیف ایگزیکٹیو مقرر کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
’فنانشل ٹائمز‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق چین ’ایک ملک، دو آئین کی پالیسی‘ کے ساتھ ہانگ کانگ میں اپنی پوزیشن اور مضبوط بنانا چاہتا ہے لیکن کیری لام کا مظاہرین کی جانب جھکاؤکی وجہ سے چین ان کو تبدیل کرنے کی منصوبہ تیار کر رہا ہے۔ برطانیہ نے ہانگ کانگ کو چین کو سونپتے وقت ’ایک ملک، دو آئین کی پالیسی‘ وضع کی تھی۔
چین دراصل ہانگ کانگ کے مجرموں پر اپنے ملک میں مقدمہ چلانا چاہتا ہے اور اس کے لئے بل کا مسودہ بھی تیار ہو گیا تھا لیکن اس کے خلاف لاکھوں افراد نے سڑکوں پر اتر کر احتجاج ومظاہرہ کیا جس کے بعد اس بل کو ملتوی کر دیا گیا۔ تاہم مظاہرین اس بل کو مکمل طور پر واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق چین ہانگ کانگ میں قیادت کی تبدیلی کو لے کر کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے ہانگ کانگ میں نارمل حالات چاہتا ہے تاکہ ملک میں ایک بار پھر تشدد شروع نہ ہو۔ چین اگر یہ قدم اٹھاتا ہے تو کیری لام کے جانشین کو مارچ تک مقرر کیا جا سکتا ہے اور ان کی باقی مدت کو ان کے جانشین سنبھالیں گے جو 2022 میں ختم ہو جائے گا۔
اس سے قبل ستمبر میں احتجاج و مظاہرہ کے پر تشدد ہونے کی وجہ سے دباؤ میں آ کر کیری لام نے اس بل کو واپس لینے کا مظاہرین کے مطالبات کو قبول کر لیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ وہ اگر دے سکتی تو اپنے عہدہ سے استعفی دے دیتی۔چین نے اگرچہ ہانگ کانگ میں ہونے والے پرتشدد مظاہرے کو لے کر کہا ہے کہ وہ سال 1997 میں دئیے گئے حقوق کی خلاف ورزی نہیں کر رہا ہے ۔ اس نے ہانگ کانگ میں جاری اتھل پتھل میں امریکہ اور برطانیہ کا ہاتھ بتایا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا