۹؍ستمبرکوانڈین گرانڈ مسجد نالج سٹی میں میلاد کانفرنس کا انعقاد ہوگا

0
0

 ذکر میلادمصطفیﷺ اعلیٰ ترین عبادت اور روح ایمان ہے : ڈاکٹر ازہری

عبدالکریم امجدی
کالی کٹ؍؍ ہمیشہ سے اہل اسلام محسن انسانیت نبی آخرالزماں صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے مہینہ میں خوشی مناتے آئے ہیں ،وہ ماہ ربیع الاول میں دعوتوں کا اہتمام کرتے ہیں ،اور اس کی راتوں میںصدقات وخیرات بھی کرتے ہیں۔اور محافل میلاد کا اہتمام کرتے ہیں ۔اسی مناسبت سے ریاست کیرالا کے نالج سٹی جامع الفتوح میں ایک روزہ عظیم الشان میلاد کانفرنس بعنون المولد الاکبر وتبرکات کی زیارت کا انعقاد ۹؍ستمبر کو بین الاقومی سطح پرہورہا ہے۔انڈین گرانڈ مسجد جامع الفتوح جوکہ ہندوستان کی سب سے بڑی مسجدوں میں سے ایک ہے اور وہاں کئی تبرکات وآثار موجود ہیں ۔ یہ تسلسل ۱۳؍سال سے ہر سال ماہ ربیع النور شریف کے پہلے پیر کو منعقد ہوتا ہے ۔جس میں ملک بھر عاشقان رسول ہزاروں کی تعداد میں شرکت کرتے ہیں ۔کیرالا ونواحی علاقوں سے کئی نعت خواں گروپ کی شکل میں نعت خوانی کیلئے شرکت کرتے ہیں ۔ المولد الاکبر پروگرام کی آغاز صبح نماز کے فورا بعد شروع ہوگا ۔ جس میں کلیدی خطاب شیخ ابوبکر احمد بعنوان پیغمبر اعظم کی ولاد باسعادت کرینگے ۔

https://markaz.in/

خبر کے مطابق میلاد کانفرنس وزیارت پروگرام کیلئے کل ۳۱۳ سادات ومعزز شخصیات ،سمیت علما مشائخ کثیر تعداد میں شریک ہو رہے ہیں ۔خزانتہ الآثار حجرہ روضۃ المصطفے کے لئے متعین ہے ۔اس سلسلہ میں اجلاس کی کامیابی کیلئے 5001افراد پر مشتمل استقبالیہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ۔ نالج سٹی منیجنگ ڈائیریکٹر اور جامع الفتوح مسجد کے چیف امام وخطیب ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ باعث مسرت وٖفخر کی بات ہے کہ میلاد اکبر کانفرنس وزیارت پروگرام ہر سال منعقد ہوتے ہیں ۔جس میں مدحت رسول،قصیدہ بردہ ،مولود شریف ،نعت شریف ،حلقہ ذکر ،زیارت ،لنگر عام کا اہتمام نہایت ہی تزک واحتشام کے ساتھ ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ذکر ولادت باسعادت باعث خیر وبرکت ہے ،یہ ایک اعلیٰ ترین عبات ہے ۔ڈاکٹر ازہری نے کہاکہ محفل میلاد کا انعقاد کرنا روح ایمان ہے ۔ڈاکٹر ازہری نے بتایاکہ فجر بعد سے دن بھر کے پروگرام میں چائے ناشتہ ،ودیگر انتظام بحسن خوبی انجام دیا جاتا ہے ۔انہوں نے عاشقان رسول سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ تعداد میں شریک ہوں۔

https://lazawal.com/?cat=7

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا