راہل گاندھی آج جموں وکشمیرمیں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

0
0

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈ ر راہل گاندھی بدھ کے روز رام بن اور اننت ناگ اضلاع میںعوامی ریلیوں سے خطاب کرکے جموں و کشمیر میں کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز ک ریں گے

یواین آئی

سری نگر؍؍لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈ ر راہل گاندھی بدھ کے روز رام بن اور اننت ناگ اضلاع میںعوامی ریلیوں سے خطاب کرکے جموں و کشمیر میں کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز ک ریں گے۔اطلاعات کے مطابق لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی بدھ کو رام بن اور اننت ناگ میں دو چناو ریلیوں میں شرکت کرکے لوگوں سے مخاطب ہوں گے۔

یہ ریلیاں 18 ستمبر کو ہونے والے انتخابات کے پہلے مرحلے میں پارٹی امیدواروں کی مہم کا حصہ ہیں۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے علاوہ پارٹی صدر ملکا ارجن کھڑکے ، سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی بھی آنے والے دنوں کے دوران جموں وکشمیر میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔

https://en.wikipedia.org/wiki/Rahul_Gandhi
کانگریس کے ایک سینئر لیڈر نے کہا کہ راہل گاندھی بدھ کے روز کانگریس امیدواروں کی حمایت میں رام بن اور اننت ناگ میں دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہاکہ راہل گاندھی بدھ کی صبح جموں پہنچیں گے اور وہاں سے گول رام بن اور بعد ازاں ڈورو اننت ناگ وارد ہونگے۔انہوں نے مزید بتایا کہ ڈورو اننت ناگ میں چناوی ریلی سے خطاب کے بعد راہل گاندھی شام کو سری نگر سے واپس دہلی روانہ ہونگے۔
دریں اثنا راہل گاندھی کی ڈورو اننت ناگ آمد کے پیش نظر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ڈورو اننت ناگ میں جگہ جگہ سلامتی عملے کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ جلسہ گاہ کے اردگرد بھی اضافی نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔

https://lazawal.com/?cat=20

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا