راجوری میں فائرنگ کا واقع، وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن

0
0

جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے تھنہ منڈی علاقے میں منگل کی شام کو گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں

یواین آئی

جموں؍؍جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے تھنہ منڈی علاقے میں منگل کی شام کو گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں ہیں جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میںلے کر فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔اطلاعات کے مطابق راجوری کے کہروٹ تھنہ منڈی علاقے میں منگل کی شام کو اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب یہاں پر فائرنگ کا واقع پیش آیا۔

https://lazawal.com/?cat=20https://rajouri.nic.in/
ذرائع کے مطابق فوج ، پولیس اور سی آر پی ایف نے تھنہ منڈی راجوری اور اس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر وسیع پیمانے پر تلاشی ا?پریشن لانچ کیا۔باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملی ٹینٹوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان مختصر گولیوں کا تبادلہ ہوا تاہم پولیس ذرائع نے اسکی تصدیق نہیں کی۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

https://lazawal.com/?cat=20

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا