ہندوستان کے پہلے آئی ڈراپ کوڈرگ ایجنسی کی منظوری
لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍ممبئی کی دوا ساز کمپنی اینٹوڈ فارماسیوٹیکل نے اپنے اختراعی پریس وو آئی ڈراپ کے لیے ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی) سے منظوری حاصل کر لی ہے ۔یہ حصولیابی پریس بائیوپیا کے علاج میں اہم پیش رفت تصور کی جارہی ہے یہ آئی ڈراپ آپ کے پڑھنے کے چشمے کو ہٹا سکتا ہے یہ ڈراپ ان لاکھوں لوگوں کی زندگی میں بڑی تبدیلی لا سکتا ہے جن کی بینائی دھندلی ہے۔ طبی زبان میں اس دھندلے پن کو پریس بائیوپیا کہتے ہیں۔ اس میں عموماًوہ لوگ مبتلا ہوتے ہیںجو لوگ 40 سال کی عمر کو پار کر چکے ہیں، انہیں اپنے اردگرد کی چیزوں کو دیکھنے میں مشکل ہوتی ہے اور آنکھوں کے سامنے دھندلا پن چھاجاتا ہے۔ بائیوپیا آنکھ کے قدرتی لینس کی لچک میں کمی کی وجہ سے بصارت کے قریب دھندلا پن کا سبب بنتا ہے۔یہ ہندوستان میں اپنی نوعیت کا پہلا آئی ڈراپ ہے، جسے ہندوستان میں بنایا گیا ہے تاکہ لوگ بغیر چشمہ کے پڑھ لکھ سکیں۔کمپنی نے پریس وو (Pressvu)ڈراپ کی تیاری اور عمل کے حوالے سے اس ایجاد کے لیے پیٹنٹ کے لیے بھی درخواست دی ہے۔ اینٹوڈا کا یہ فارمولہ نہ صرف پڑھنے کے چشمے سے نجات دیتا ہے بلکہ مریض کو اضافی فائدہ بھی دیتا ہے۔ جب برسوں تک آئی ڈراپس استعمال کرنے کی بات آتی ہے تو یہ کارآمد ثابت ہوتا ہے۔
https://www.indiatoday.in/health/story/new-presvu-eye-drops-to-eliminate-need-for-reading-glasses-approved-2592846-2024-09-03
اس آئی ڈراپ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اینٹوڈ فارماسیوٹیکل کے سی ای او مسٹر نکھل کے ماسرکر نے کہاکہ پریس وو ڈراپ کو برسوں کی تحقیق وترقی کے بعد تیارکیا گیا ہے۔ ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا(ڈی سی جی آئی) کی جانب سے اس کی منظوری ہندوستان میں آنکھوں کی دیکھ بھال کو تبدیل کرنے کے ہمارے مشن میں ایک بڑا قدم ہے۔یہ ڈراپ صرف ایک پروڈکٹ نہیں، یہ ایسا حل ہے جو لاکھوں لوگوں کو بہتر دیکھنے میں مدد کرکے ان کی زندگیوں کو بہتر بنائے گا۔ہمیں اختراع اور صحت کی دیکھ بھال کے حل فراہم کرنے کے اپنے عزم پر فخر ہے جو قابل رسائی اور سستی ہیں۔
پریس وو کی طبی لیاقت پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر دھننجے باکھلے نے کہاکہپریس ویو کی منظوری امراض چشم کے شعبے میں ایک امید افزا کامیابی ہے جوچشمے ضرورت کو ختم کرتا ہے۔مریضوں کے لیے پریس وو ڈراپ کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے ڈاکٹر آدتیہ سیٹھی نے کہاکہ پریس بائیوپیا کا علاج طویل عرصے سے ریڈنگ گلاسز، کانٹیکٹ لینسز اور جراحی کے اقدامات سے کیا جاتا ہے، لیکن پریس وی یو کے ساتھ اب اس کا مؤثر طریقے سے علاج کیا جا سکتا ہے، یہ نیا علاج زندگی کے معیار کو نمایاں طور پر بہتر کر سکتا ہے۔ دھندلا نظر آنے والے بہت سے لوگوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ علامات پر توجہ دیں۔اگر کام یا دیگر سرگرمیوں میں اچانک دھندلا پن، روشنی کی چمک یا دوہری بینائی ہو تو فوراً طبی مشورہحاصل لیں۔ کمپنی نے بتایا کہ اکتوبر کے پہلے ہفتے سے نسخے پر مبنی ڈراپ فارمیسیوں میں 350 روپے کی قیمت پر دستیاب ہوں گے۔ یہ دوا 40 سے 55 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے ہلکے سے درمیانی درجہ کے پریس بائیوپیاکے علاج کے لیے تجویز کی جاتی ہے۔یہ پروڈکٹ صرف رجسٹرڈ ڈاکٹروں کے نسخے پر فروخت کیا جائے گا۔ کمپنی نے جدید ترین پروڈکٹ کے استعمال کے بارے میں ڈاکٹروں کو بریفنگ اور تعلیم دینے کے لیے اپنی فیلڈ فورس کو تربیت دینا شروع کر دی ہے۔خیال رہے کہ اینٹوڈ فارماسیوٹیکل کو پہلے ہی سنٹرل ڈرگ اسٹینڈرڈز کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کی سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی (ایس ای سی) سے اس آئی ڈراپ کی منظوری مل چکی تھی