جموں فائرنگ واقعہ :معاملے کی تحقیقات شروع کی گئی ہے :ایس پی ساوتھ

0
0

لازوال دیسک

جموں//جموں میں سنجواں فوجی کیمپ کے نزدیک پر اسرار فائرنگ کے بعد صوبے بھر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔
ایس پی ساوتھ اجے شرما نے کہاکہ کیمپ کے نزدیک گولیوں کی آوازیں سنائی دیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ جائے وقوع پر سینئر آفیسران موجود ہیں اور معاملے کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی۔

https://www.jkpolice.gov.in/
ان کا مزید کہنا تھا کہ کیمپ کے نزدیک صرف دو راونڈ فائر ہوئے اور اس معاملے کی سینئر آفیسران تحقیقات کر رہے ہیں اور عین شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کئے جارہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے سنجواں فوجی کیمپ کے اردگر د علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
فائرنگ کا یہ واقع حادثاتی طورپر رونما ہوا یا پھر ملی ٹینٹوں نے کیمپ پر فائرنگ کی اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہی ہوگا۔
بتادیں کہ پیر کی صبح جموں کے سنجواں فوجی کیمپ کے نزدیک گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں جس کے نتیجے میں ایک فوجی زخمی ہوا اور بعد ازاں ہسپتال میں وہ دم توڑ گیا ۔

https://lazawal.com/?cat=3

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا