ہندوستانی فوج نے پروجیکٹ نمن کا آغاز کیا: ہندوستان بھر میں اسپرش سینٹرک کامن سروس سینٹرز قائم

0
84

پروجیکٹ ڈیجیٹل پنشن سسٹم کے نفاذ پر مرکوز ہے، جو ڈیفنس پنشنرز کے لیے پنشن سے متعلق عمل کو ہموار کرے گا

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ہندوستانی فوج نے پروجیکٹ نمن کے پہلے مرحلے کا آغاز، جنرل اوپیندر دویدی، چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ مسز سنیتا دویدی، صدر آرمی وائیوز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی موجودگی میں کیا۔واضح رہے ڈیفنس پنشنرز، سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو وقف معاونت اور خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ایک پروجیکٹ، پروجیکٹ نمن سپرش (پنشن ایڈمنسٹریشن رکھشا کے لیے نظام)، ڈیجیٹل پنشن سسٹم کے نفاذ پر مرکوز ہے، جو ڈیفنس پنشنرز کے لیے پنشن سے متعلق عمل کو ہموار کرتا ہے۔

https://www.joinindianarmy.nic.in/
وہیںلانچ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے، جنرل اوپیندر دویدی نے پروجیکٹ نمن کی اہمیت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کو وہ دیکھ بھال اور مدد ملے جس کے وہ مستحق ہیں۔ انہوں نے ان ضروری خدمات کو فوجی اسٹیشنوں اور آس پاس کے علاقوں کی پوری رہائشی آبادی تک پہنچانے میں پروجیکٹ کے کردار پر روشنی ڈالی۔
اس پروجیکٹ میں استقبالیہ اور سہولت کاری مراکز کا قیام شامل ہے، جو ہندوستانی فوج کے ڈائریکٹوریٹ آف انڈین آرمی ویٹرنز (ایڈجوٹینٹ جنرلز برانچ)، کامن سروس سینٹر (سی ایس سی) ای گورننس انڈیا لمیٹڈ، اور ایچ ڈی ایف سی بنک کے درمیان سہ فریقی مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) کے ذریعے فعال ہے۔ یہ کامن سروس سینٹرزآرمی کے سابق فوجیوں، پنشنرز، وار وڈوز اور این او کیزکے لیے وقف ہیں۔
تاہم پروجیکٹ نمن کے پہلے مرحلے میں، 14 CSCs ہندوستان بھر میں کلیدی مقامات پر قائم کیے گئے ہیں، جن میں نئی دہلی، جالندھر، لیہہ، دہرادون، لکھنؤ، جودھ پور، بنگدوبی، گورکھپور، جھانسی، سکندرآباد، سوگور، گنٹور، احمد آباد اور بنگلور شامل ہیں۔ اگلے 2-3 سالوں میں ملک بھر میں تقریباً 200 مراکز قائم کرنے کے منصوبوں کے ساتھ، یہ منصوبہ نمایاں طور پر توسیع کرنے کے لیے تیار ہے۔ دریں اثناء بینکنگ پارٹنر،ایچ ڈی ایف سی بینک نے سی ایس سیز کو چلانے کے لیے ضروری آئی ٹی  انفراسٹرکچر فراہم کیا ہے، جبکہ مقامی ملٹری اسٹیشنوں نے ضروری فزیکل انفراسٹرکچر اور سہولیات فراہم کی ہیں۔
واضح رہے پروجیکٹ نمن کو دفاعی برادری کے محتاط غور و فکر اور آراء کے بعد تصور کیا گیا تھا، جو ہندوستانی فوج کے حاضر سروس اور ریٹائرڈ مسلح افواج کے اہلکاروں کے درمیان دوستی کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف سابق فوجیوں کو ضروری دیکھ بھال اور مدد فراہم کرتا ہے بلکہ فوجی اسٹیشنوں اور آس پاس کے علاقوں کی پوری رہائشی آبادی کو بھی خدمات فراہم کرتا ہے۔
یاد رہے ہر سی ایس سی کا انتظام ایک گاؤں کی سطح کے کاروباری (وی ایل ای ) کے ذریعے کیا جاتا ہے، جسے متعلقہ مقامی ملٹری اتھارٹیز کے ذریعے سابق فوجیوں یا این او کیزمیں سے منتخب کیا جاتا ہے۔ یہ وی ایل ایز ،سی ایس سی ای گورننس انڈیا لمیٹڈکے ذریعے آن بورڈ ہوتے ہیں اور مطلوبہ خدمات کی فراہمی کے لیے جامع تربیت حاصل کرتے ہیں۔ ایچ ڈی ایف سی بینک پہلے 12 مہینوں کے لیے 20,000 کی ماہانہ مانیٹری گرانٹ کے ساتھ وی ایل ایز کو بھی سپورٹ کرتا ہے، جو مراکز کے استحکام اور پائیداری میں مدد کرتا ہے۔
تاہم پروجیکٹ نمن اپنے سابق فوجیوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہندوستانی فوج کی لگن کے ثبوت کے طور پر کھڑا ہے۔ سپرش سینٹرک سہولت، عام طور پر مطلوبہ ای-گورننس خدمات، اور ایک ہی جگہ پر بینکنگ کے حل فراہم کرکے، یہ پروجیکٹ سابق فوجیوں اور این او کیزکے لیے کاروباری مواقع بھی پیدا کرتا ہے، اور انہیں اپنی کمیونٹیز میں بامعنی حصہ ڈالنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔

https://lazawal.com/?cat=20

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا