یواین آئی
الور؍؍تمل ناڈو اور پنجاب اور ممبئی اور چھتیس گڑھ کے درمیان پیر کو الور میں کھیلے گئے وجے ہزارے ٹرافی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے اور چوتھے کوارٹر فائنل بارش سے متاثر رہے جس کے بعد سب سے زیادہ میچ جیتنے کی بنیاد پر چھتیس گڑھ اور تمل ناڈو کو سیمی فائنل میں داخلہ مل گیا۔وجے ہزارے کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں اب کرناٹک کا مقابلہ چھتیس گڑھ سے 23 اکتوبر کو بنگلور میں اور اسی مقام پر اسی دن دوسرا سیمی فائنل گجرات اور تمل ناڈو کے درمیان کھیلا جائے گا۔بارش سے متاثر ہونے کی وجہ سے اوورز کی تعداد مقررہ 50 سے کم کی گئی اور دونوں ٹیموں کے درمیان کھیل شروع ہوا۔تمل ناڈو نے پنجاب کے ساتھ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 39 اوور کے کھیل میں چھ وکٹ پر 174 رن بنائے جس میں بابا اپراجت نے سب سے زیادہ 56 رن بنائے ۔پنجاب کو پھر 39 اوور میں وي جے ڈي طریقہ سے 195 رن کا ہدف ملا جس کے جواب میں وہ 12.2 اوور میں دو وکٹ پر 52 رنز بنا سکا تھا کہ بارش سے پھر میچ روک دینا پڑا۔چوتھے کوارٹر فائنل میں چھتیس گڑھ نے 45.4 اوور کے کھیل میں چھ وکٹ پر 190 رن بنائے ۔اس میں کپتان ہرپریت سنگھ نے 83 رن اور امندیپ کھرے نے ناٹ آؤٹ 59 رن بنائے ۔ممبئی کو 40 اوور میں 192 رن کا ہدف ملا۔ممبئی نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 11.3 اوور میں بغیر وکٹ گنوائے 95 رنز بنائے تھے کہ بارش سے میچ روک دیا گیا۔اس کے اوپنر یشسوي جیسوال 60 اور آدتیہ تارے 31 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔وجے ہزارے ٹورنامنٹ اصولوں
کے مطابق ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ میچ جیتنے کی بنیاد پر تمل ناڈو (9 میچوں میں 9 جیت) اور چھتیس گڑھ (8 میچوں میں پانچ جیت) کو سیمی فائنل میں داخلہ دے دیا گیا۔