غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بمباری سے 31 فلسطینی جاں بحق

0
125

یو این آئی

غزہ//غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں جمعرات کو کم از کم 31 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ یہ اطلاع فلسطینی ذرائع نے دی ہے۔

فلسطینی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایک اسرائیلی ڈرون نے جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح کے مشرق میں فلسطینیوں کے ایک اجتماع پر میزائل داغا۔ طبی ذرائع نے ژنہوا کو بتایا کہ اس حملے میں سات فلسطینی ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔
https://www.un.org/en/
دریں اثناء طبی ذرائع کے مطابق رفح شہر کے شمال میں ایک صنعتی علاقے میں موٹر سائیکل پر اسرائیلی ڈرون حملے میں تین نوجوان مارے گئے۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کے مطابق غزہ شہر کے مغرب میں واقع العمل ہوٹل کے قریب ایک مکان پرایک اسرائیلی حملے میں آٹھ فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ میں سول پروٹیکشن اتھارٹی نے ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ اس کے عملے نے متاثرین کی لاشوں اور متعدد زخمیوں کو گھر سے نکال لیا ہے اور وہ ابھی بھی پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں۔

مزید برآں، فلسطینی طبی ذرائع نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ شہر کے متعدد علاقوں پر اسرائیلی گولہ باری کی وجہ سے، غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع خان یونس کے اسپتالوں میں 13 لاشیں لائی گئی ہیں۔

https://lazawal.com/?cat=8

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا