یو این آئی
اقوام متحدہ// اسرائیل اور حماس نے پولیو ویکسینیشن مہم کے لئے غزہ کی پٹی میں تین مختلف علاقوں میں، تین دنوں کے لئے جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اطلاع عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ایک اہلکار نے جمعرات کو دی۔ مغربی کنارے اور غزہ کے ڈبلیو ایچ او کے دفتر کے سربراہ رِک پیپرکورن نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں کو بتایا کہ غزہ میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی۔
https://www.who.int/
پیپر کورن کے مطابق، یہ معاہدہ مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے کے درمیان ہونا ہے، جس کا آغاز وسطی غزہ میں تین دن کی جنگ بندی سے ہوگا، پھر جنوبی غزہ میں ایک اور تین روزہ وقفہ اور اس کے بعد شمالی غزہ میں تین روزہ وقفہ۔
یہ مہم تقریباً 640000 بچوں کو ٹارگٹ کرتی ہے، جس میں پیدائش سے لے کر 10 سال تک کے ہر ایک بچے کو ٹیک کی دوخوراک دی جاتی ہے۔ غزہ کی پٹی میں رواں ماہ کے شروع میں 25 برسوں میں پولیو وائرس انفیکشن کا پہلا کیس ریکارڈ کیا گیا۔ پولیو ایک انتہائی متعدی وائرل بیماری ہے جو بنیادی طور پر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتی ہے۔