خواتین کے لیے شی باکس پورٹل کا آغاز

0
98
NEW DELHI, AUG 29 (UNI):- Union Minister of Women and Child Development Annpurna Devi and Minister of State for Women and Child development Savitri Thakur at the inauguration of She-Box online portal, in New Delhi on Thursday.UNI PHOTO-67U

یہ پورٹل تمام فریقوں کے لیے شکایات کا یقینی ازالہ اور ہموار عمل فراہم کرے گا :اناپورنا دیوی

لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزارت نے نئے شی باکس پورٹل کا آغاز کیا ہے، جو کام کی جگہ پر خواتین کو جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی شکایات کے اندراج اور نگرانی کے لیے ایک مرکزی پلیٹ فارم ہے ۔خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر اناپورنا دیوی نے جمعرات کو یہاں ایک تقریب میں پورٹل ‘شی باکس’ کا آغاز کیا۔ انہوں نے اس پروگرام کے دوران وزارت کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر مملکت ساوتری ٹھاکر اور سینئر افسران موجود تھے۔

https://wcd.nic.in/
نیا شی باکس پورٹل ملک بھر میں تشکیل دی گئی اندرونی کمیٹیوں ( آئی سی ) اور مقامی کمیٹیوں ( ایل سی ) سے متعلق اطلاعات کے مرکزی ذخیرے کے طور پر کام کرے گا جس میں سرکاری اور نجی دونوں شعبے شامل ہیں۔ یہ پورٹل شکایات درج کرنے، ان کے اسٹیٹس کا پتہ لگانے اور آئی سی شکایات پر بروقت کارروائی کو یقینی بنانے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔
یہ پورٹل تمام فریقوں کے لیے شکایات کا یقینی ازالہ اور ہموار عمل فراہم کرے گا یہ ایک نامزد نوڈل افسر کے ذریعے شکایات کی حقیقی وقت میں نگرانی کی سہولت فراہم کرے گا۔ وزارت نے حکومت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کردہ ایک نئی ویب سائٹ بھی شروع کی ہے۔
محترمہ اناپورنا دیوی نے کہا کہ یہ اقدام کام کی جگہ پر ہونے والی جنسی ہراسانی کی شکایات کو دور کرنے کے لیے زیادہ موثر اور محفوظ پلیٹ فارم فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس سے ہندوستان بھر میں خواتین کے لیے کام کرنے کا ایک محفوظ اور زیادہ جامع ماحول پیدا کرنے کے لیے حکومت کے عزم کو مزید تقویت ملتی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ پورٹل اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ذاتی اطلاعات کو عام کیے بغیر شکایات محفوظ طریقے سے درج کی جا سکیں گی۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا