2020 ٹوکیو اولمپکس میں جگہ بنانا ہے مقصد: سشیلا چانو

0
0

 

یواین آئی
بھونیشور؍؍ دنیا کی نویں نمبر کی ہندستانی خاتون ہاکی ٹیم کی تجربہ کار مڈفیلڈر سشیلا چانو پکھرمبم نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم اولمپکس کوالیفائنگ میں امریکہ کو سخت چیلنج دے گی کیونکہ سب کا واحد مقصد ٹوکیو اولمپکس میں جگہ بنانا ہے ۔اڑیسہ کے کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں دنیا کی 13 ویں نمبر کی ٹیم امریکہ سے ہندوستان کا اولمپکس کوالیفائنگ مقابلہ کھیلا جائے گا جس کے لئے گزشتہ کافی عرصے سے سینئر خاتون ٹیم ٹریننگ کر رہی ہے ۔ سشیلا نے ٹیم کا مقصد دہراتے ہوئے کہاکہ ہم جانتے ہیں کہ اولمپکس میں جب ہم نے 36 سال بعد ریو میں ملک کی نمائندگی کی تھی تو اس کا کیسا تجربہ تھا۔ لیکن جب ہم وہاں سے واپس آئے تو ہم سب کا یہی خیال تھا کہ ہمیں خود کو اور تیار کرنا ہوگا۔تجربہ کار مڈفیلڈر نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ ہم آئندہ اولمپکس کے لئے ہر ممکن کوشش کریں کہ کوالیفائی کر سکیں۔ ہم نے اگلے اولمپکس کے بعد سے اب تک اپنے کھیل میں بہت سدھار کیا ہے اور ہم اب اولمپکس میں جگہ بنانے کو لے کر پورا عزم کر چکے ہیں۔گزشتہ سال چوٹ کی وجہ سے دو بڑے ٹورنامنٹوں سے باہر رہیں چانو طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنی واپسی کو کافی مشکل بتاتے ہوئے کہاکہ سال 2018 میں مجھے چوٹ لگی جو کافی طویل رہی اور اس وجہ سے لندن میں مجھے خاتون ہاکی عالمی کپ 2018 اور ایشین گیمز 2018 اور خاتون چمپئنز ٹرافي سے باہر رہنا پڑا تھا۔ میرا حوصلے کافی کم ہو گیا تھا اور مجھے اپنے ٹرینر کے ساتھ ہی ٹریننگ کرنی پڑتی تھی۔26 سالہ چانو نے سال 2009 میں ڈیبو کے بعد سے ہندستان کے لیے 179 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں اور مسلسل ٹیم کا حصہ رہی ہیں۔ وہ ریو اولمپکس میں ٹیم کی کپتان رہی تھیں۔ انہوں نے ریو اولمپکس میں اپنے تجربے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے لیے اس ٹیم کی کپتانی کرنا اعزاز کی بات تھی اور وہ دوبارہ اسی طرح اولمپکس میں کھیلنا چاہتی ہیں۔منی پور کی ھاکي کھلاڑی نے امریکہ سے کوالیفائنگ میچ کے بارے میں کہاکہ ہماری حریف ٹیم بہت مضبوط ہے لیکن ہم بھی ان کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ ہمارے پاس گھریلو میدان پر کھیلنے کا فائدہ رہے گا اور ہمیں اپنے کھیل پر بھی پورا یقین ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا