بھارتی فوج نے بھرت اور گلہ دھر، ڈوڈہ میں میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا

0
0

میڈیکل کیمپ میں مریضوں کی اسکریننگ، طبی علاج اور ادویات کی تقسیم شامل تھی
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ؍؍ بھارتی فوج نے آپریشن سدبھاونا کے تحت ڈوڈہ ضلع کے بھرت اور گلہ دھر میں میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کا انعقاد کیا۔اس میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کا مقصد ضلع ڈوڈہ کے دور افتادہ علاقے بھرت اور گلہ دھر میں رہنے والے مقامی لوگوں کی مقبول مانگ کو پورا کرنا تھا جہاں سڑکوں کی خراب حالت، موسم کی خرابی اور ترقی کے عمل کی وجہ سے طبی سہولیات ناکافی ہیں۔

https://www.joinindianarmy.nic.in/

وہیں میڈیکل اور ویٹرنری کیمپ کی قیادت انڈین آرمی میڈیکل آفیسر اور ضلعی شیپ اور ہسبنڈری ڈیپارٹمنٹ کے ویٹرنری افسران نے کی۔تاہم میڈیکل کور میں مریضوں کی اسکریننگ، طبی علاج اور ادویات کی تقسیم شامل تھی۔اس موقع پر کل 72 مریضوں کو بشمول 37 مرد، 24 خواتین اور 11 بچوں کو انڈین آرمی میڈیکل آفیسر نے طبی دیکھ بھال فراہم کی اور مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ گجروں اور بکروالوں کے مویشیوں کی اسکریننگ اور علاج کے لیے ایک ویٹرنری کیمپ بھی لگایا گیا۔

https://lazawal.com/?cat=3

دریں اثناء گجروں اور بکروالوں میں جانوروں کے لیے مناسب ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ مقامی آبادی نے طبی چیک اپ اور طبی امداد فراہم کرنے میں بھارتی فوج کی کوششوں اور مدد پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا