ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

0
0
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا

تہران، 27 اگست (یو این آئی) ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور ان کے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے گزشتہ روزدو طرفہ تعلقات اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، میٹنگ کے دوران، دونوں فریقوں نے دو طرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کا جائزہ لیا اور پہلے دستخط کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد کو آگے بڑھانے اور اس میں تیزی لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جرائم کی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

قطری وزیر خارجہ نے مغربی ایشیا کے خطے میں استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے اور فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے ایران کے ساتھ مشاورت جاری رکھنے پر زور دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا