مودی نے بائیڈن سے یوکرین اور بنگلہ دیش کی صورتحال پر بات کی

0
85
NEW DELHI, JUN 7 (UNI):- Prime Minister Narendra Modi addresses media after meeting with President Droupadi Murmu, at Rashtrapati Bhawan in New Delhi on Friday. UNI PHOTO-PSB21U

کہامیں نے امن اور استحکام کی جلد واپسی کے لیے ہندوستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کی دیر شام امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ فون پر بات کی اور یوکرین اور بنگلہ دیش کی صورتحال سمیت کئی عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔مسٹر مودی نے بعد میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا ‘‘آج میں نے امریکی صدر جو بائیڈن سے فون پر بات کی۔ ہم نے یوکرین کی صورتحال سمیت مختلف علاقائی اور عالمی امور پر وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔ میں نے امن اور استحکام کی جلد واپسی کے لیے ہندوستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔‘‘انہوں نے کہا ’’ہم نے بنگلہ دیش کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور حالات کو جلد از جلد بحال کرنے اور بنگلہ دیش میں اقلیتوں بالخصوص ہندوؤں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔‘‘

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا