عوام کو ہی فیصلہ سازی کا حق حاصل ہے: سید محمد الطاف بخاری

0
98

پارٹی لیڈران اور کارکنوں سے اپنے اپنے علاقوں میں عوامی رابطہ مہم میں سْرعت لانے کی تلقین کی
لازوال ڈیسک

سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے قائد سید محمد الطاف بخاری نے پارٹی لیڈران اور سینئر کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سیاسی اور عوامی رابطہ مہم کی سرگرمیوں کے ذریعے عوام سے کے ساتھ مکمل رابطے میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں عوام ہی حقیقی مالک ہوتے ہیں کیونکہ انہیں اپنے نمائندوں کے انتخاب کا حق حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے لیڈروں اور کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ عوام کو اپنی پارٹی کے عوام دوست ایجنڈے اور پالیسیوں سے مکمل طور آگاہ کریں۔
اپنی پارٹی سربراہ نے یہ باتیں آج شمالی ضلع بارہمولہ کے اْوڑی حلقہ انتخاب میں عوامی کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔اپنے خطاب کے دوران سید محمد الطاف بخاری نے اپنے قائدین اور کارکنوں کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ انتخابی مہم کے دوران سیاسی مخالفین پر ذاتی حملوں سے گریز کریں۔انہوں نے کہا ، ’’ہم عوام کی خدمت کے لیے سیاست میں ہیں۔ ہمارا کام لوگوں کو اپنے خیالات، ایجنڈے اور پالیسیوں سے آگاہ کرنا اور انہیں یہ بتانا ہے کہ ہم کس طرح سے اْن کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔ اپنے نمایندوں کو چْننے کا اختیار بہر حال عوام کو ہے۔ ہمیں اپنا کام کرنا ہوگا اور لوگوں کا کام اْن پر چھوڑنا ہوگا۔ انتخابی مہم کے دوران ہمیں کسی بھی قسم کی جارحیت سے گریز کرنا چاہیے اور اپنے سیاسی مخالفین پر ذاتی حملوں سے گریز کرنا چاہیے۔ یہ میدان جنگ نہیں بلکہ انتخابی مہم ہے۔ لہٰذا، ہمیں ہر وقت اخلاقیات کا دامن تھامے رکھنا چاہیے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’مجھے پختہ یقین ہے کہ آئندہ انتخابات کے نتائج جو بھی ہوں، وہ ہمارے لیے فائدہ مند ہوں گے۔ ہمیں اللہ تعالیٰ کے ہر فیصلے کو خندہ پیشانی سے قبول کرنا ہوگا۔‘‘تاہم، انہوں نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے تلقین کی کہ وہ اپنی انتخابی مہم چلانے کے لیے اپنے اپنے علاقوں میں متحرک رہیں۔دریں اثنا، اْوڑی کے اپنے ایک دن کے دورے کے دوران، سید محمد الطاف بخاری نے یہاں کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں سے بات چیت کی۔
اس دوران ایک تقریب کے دوران سید محمد الطاف بخاری کی موجودگی میں اوڑی کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی جوائن کرنے والوں میں عبدالرشید دین خان، محمد سید خان، عقیل احمد خان، غلام نبی شیخ، اور دیگر لوگ شامل تھے۔ ان سب کا تعلق ترکانجن ہے۔ اس کے علاوہ بلاک پرین پلائی سے تعلق رکھنے والے جن اشخاص نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی، اْن میں محمد اقبال میر، ناصر احمد میر، زید احمد میر، پیر خان، منیر احمد میر، عبدالحمید میر، راشد خان، سید فضل شاہ (جو پہلے ڈی پی اے پی سے وابستہ تھا)، محمد حسین شاہ، محمد زمان، زمان شاہ، سید جبار گیلانی، سید وحید گیلانی، سید عابد گیلانی، ارشاد احمد، دانش، سرتاج حسین، مشتاق احمد خان (نائب سرپنچ)، فاروق احمد، محمد شفیق، اور دیگر۔ اوڑی کے نورکھا علاقے سے محمد عالم خان، پیر بشیر احمد، محمد عبداللہ شیخ، عاطف فاروق، ثاقب احمد ڈار، توقیر احمد ڈار، ساجد خان، عمران مجید، سمیر احمد خان، عامر اشرف، اور دیگر اشخاص نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا