راہل گاندھی نے کشمیری لڑکیوں سے ملاقات

0
243

خواتین کے تحفظ، روزگار، اسمبلی انتخاب، مکمل ریاستی درجہ و دیگر مقامی مسائل پر تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍لوک سبھا میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے گزشتہ دنوں جموں و کشمیر کا دورہ کیا تھا اور اسمبلی انتخاب کے پیش نظر پارٹی لیڈران و کارکنان سے تبادلہ خیال کیا تھا۔ اس دوران راہل گاندھی نے کچھ کشمیری لڑکیوں سے ملاقات بھی کی تھی جس کی ویڈیو آج (26 اگست) انھوں نے جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ کشمیری طالبات سے خواتین کے تحفظ، روزگار، اسمبلی انتخاب، مکمل ریاستی درجہ و دیگر مقامی مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
راہل گاندھی نے کشمیری طالبات سے ملاقات کی ویڈیو اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کی ہے جو کہ 11 منٹ 11 سیکنڈ پر مشتمل ہے۔ اس ویڈیو کو انھوں نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل سے بھی شیئر کیا ہے جس کے ساتھ لکھا ہے کہ ’’کمشیر کی خواتین کے پاس رہنے کے لیے طاقت، لچیلاپن، شعور اور بہت کچھ ہے۔ لیکن کیا ہم انھیں ان کی آواز سننے کا موقع دے رہے ہیں؟‘‘
اس ویڈیو میں راہل گاندھی انتہائی ہلکے پھلکے انداز میں اور خوشگوار ماحول میں کشمیری لڑکیوں سے مختلف موضوعات پر ان کا نظریہ جاننے کی کوشش کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک جگہ تو وہ لڑکیوں سے یہ سوال کرتے ہیں کہ شادی کے دبائو سے متعلق ان کا کیا نظریہ ہے۔ اس کے جواب میں ایک لڑکی تو فوراً جواب دیتی ہے کہ وہ جلد شادی نہیں کرنا چاہتی۔ ایک لڑکی تو شادی کو کچھ ڈرائونا بتاتی ہے اور اس کے پیچھے کی وجہ بھی بیان کرتی ہے۔ پھر لڑکیوں نے راہل گاندھی سے ان کی شادی کے بارے میں سوال کر دیا۔ اس پر راہل گاندھی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ 30-20 سالوں سے شادی کا دبائو برداشت کر رہے ہیں، اور اب اس سے واپس نکل چکے ہیں۔
اس بات چیت کے دوران راہل گاندھی نے اپنی بہن پرینکا گاندھی کو ویڈیو کال بھی کیا اور وہاں موجود لڑکیوں سے ان کی بات کرائی۔ پرینکا گاندھی کو ان لڑکیوں نے کشمیر آنے کی دعوت دی اور ویڈیو کالنگ سے بات کرتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار بھی کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا